آسٹریا: 160 فٹ بلندی سے گرنے والا 10 ماہ کا بچہ بچ گیا

پولیس کے مطابق، 14 جولائی کو دوپہر تقریباً 12:55 بجے، جب 23 سالہ ماں ایک کھیت کا گیٹ کھولنے کے لیے رکی تو ڈھلوان پر کھڑی پرام بے قابو ہو کر نیچے لڑھکنے لگی۔

آسٹریا میں 8 جنوری 2023 کو زوریبرگ کے علاقے میں کچھ لوگ برفیلی پہاڑی کے قریب سکیئنگ کر رہے ہیں (فائل فوٹو/ اے ایف پی)

آسٹریا میں ایک 10 ہفتے کا بچہ معجزانہ طور پر پہاڑ کی 160 فٹ اونچائی سے گرنے کے باوجود زندہ بچ گیا، جبکہ اس کی ماں نے پرام ( دھکیلنے والی کرسی) کا ہینڈل چھوڑ دیا تھا۔

پولیس کے مطابق، 14 جولائی کو دوپہر تقریباً 12:55 بجے، جب 23 سالہ ماں ایک کھیت کا گیٹ کھولنے کے لیے رکی تو ڈھلوان پر کھڑی پرام بے قابو ہو کر نیچے لڑھکنے لگی۔

یہ تقریباً 50 میٹر نیچے گری اور کئی بار الٹنے کے بعد زور سے ٹکرائی، جس کے نتیجے میں بچہ پرام سے باہر جا گرا۔

ایک پولیس کے ترجمان نے کہا: ’پرام تقریباً 50 میٹر نیچے ڈھلوان پر لڑھکی اور کئی بار الٹی۔ بچہ پرام سے باہر جا گرا۔‘

آسٹریا کے قومی سرکاری نشریاتی ادارے او آر ایف کے مطابق پولیس اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، تاہم ابھی تک اس خاندان سے بات نہیں کی گئی ہے جو شدید صدمے میں ہے۔

جرمن اخبار کولنر سٹیڈٹ-اینزائیگر کے مطابق تین افراد پر مشتمل یہ خاندان ٹیرول کے الپس کے علاقے سیرفاؤس فِس لاڈِس میں ہائیکنگ کر رہا تھا۔ یہ واقعہ فِس میونسپلٹی کے علاقے فارمس الپس کے راستے پر پیش آیا۔

فِس کی ماؤنٹین ریسکیو ٹیم اتفاقاً قریبی علاقے میں موجود تھی اور فوراً مدد کے لیے پہنچی۔ انہوں نے بچے کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور خاندان کو ڈھلوان سے نیچے لے جانے میں مدد کی۔

بچے کو زامس ہسپتال میں ہنگامی طبی امداد دی گئی، جس کے بعد اسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے یونیورسٹی ہسپتال انسبرک منتقل کر دیا گیا۔

ہسپتال کے ترجمان جوہانس شوامبرگر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ بچے کو چوٹیں آئی ہیں، لیکن جان کو خطرہ نہیں ہے۔

بچے کو ’حفاظتی اقدامات اور مشاہدے‘ کے لیے بچوں کی آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

شوامبرگر نے مزید کہا: ’حادثے کی شدت کو دیکھیں تو، بچہ انتہائی خوش قسمت تھا۔‘

پولیس نے تصدیق کی ہے کہ بچے کا والد بھی ہائیکنگ کے دوران ساتھ موجود تھا۔

یہ واقعہ ایک اور حادثے کے بعد پیش آیا جس میں اس مہینے کے آغاز میں جرمنی میں ایک سات سالہ بچہ اس وقت شدید زخمی ہو گیا جب ایک کار ٹرامپولین سے ٹکرا گئی۔

ٹرامپولین سے ٹکرانے کے بعد، یہ ہوا میں اچھلی اور جا کر ایک گودام سے ٹکرا گئی۔

ایک جرمن ٹیبلوئڈ اخبار بِلڈ نے رپورٹ کیا کہ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق، اس واقعے میں شراب نوشی کا کوئی کردار نہیں تھا۔

اسی مہینے ایک الگ واقعے میں ایک برطانوی سکول کی کوچ ایکسیٹر، سومرسیٹ کے علاقے ایکسمور میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک بچہ جان سے گیا اور 21 افراد زخمی ہو گئے۔

دو بچوں کو شدید زخمی حالت میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔

کوچ، جس میں مائن ہیڈ مڈل سکول کے جماعت پنجم کے طلبہ سوار تھے، ایکسمور چڑیا گھر کے دورے سے واپس آتے ہوئے سڑک سے اتر گئی اور 20 فٹ نیچے کھائی میں جا گری۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی یورپ