امریکہ: نویں منزل سے گرنے والا شخص معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا 

واقعے کے وقت وہاں موجود کرسٹینا سمتھ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر زخمی شخص کی تصاویر اور گرافک فوٹیج شیئر کی۔

موقع پر موجود عینی شاہدین نے بتایا کہ انہوں نے اس وقت بظاہر کسی دھماکے کی طرح ایک زوردار آواز سنی  جب نامعلوم شخص بی ایم ڈبلیو کی چھت سے ٹکرایا اور زور سے چیخا (سکرین گریب، کرسٹینا بری فیس بک ویڈیو)

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک 31 سالہ شخص نو منزلہ عمارت کی کھڑکی سے گر کر نیچے سڑک پر کھڑی بی ایم ڈبلیو پر جا گرا اور معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔

یہ واقعہ بدھ کی صبح جرسی سٹی کے 26 جرنل سکوائر پر پیش آیا۔ 

موقع پر موجود عینی شاہدین نے بتایا کہ انہوں نے اس وقت بظاہر کسی دھماکے کی طرح ایک زوردار آواز سنی  جب نامعلوم شخص بی ایم ڈبلیو کے ماڈل 330i کی چھت سے ٹکرایا اور زور سے چیخا۔

امریکی اخبار نیو یارک پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق جرسی سٹی کی ترجمان کمبرلی والیس سکالسیون نے بتایا کہ گرنے والے شخص نے نویں منزل پر کھلی کھڑکی سے چھلانگ لگائی تھی اور بعد میں انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک تھی۔

تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ وہ شخص عمارت کے اندر کیا کر رہا تھا۔ زخمی شخص نے جمعرات تک اپنی شناخت بتائی اور نہ ہی پولیس کے ساتھ تعاون کیا۔

واقعے کے وقت وہاں موجود کرسٹینا سمتھ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر زخمی شخص کی تصاویر اور گرافک فوٹیج شیئر کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

نیو یارک پوسٹ کے مطابق کرسٹینا نے کہا کہ ’پہلے مجھے نہیں لگا کہ یہ (حادثہ) کسی شخص کے ساتھ پیش آیا ہے۔‘

کرسٹینا نے مزید کہا: ’گاڑی کی پچھلی کھڑکی دھماکے سے پھٹ گئی۔ پھر وہ شخص اچھل کر چیخنے لگا۔ اس کا بازو پوری طرح مڑ چکا تھا۔ میں نے کہا اوہ میرے خدا! میں حیران رہ گئی۔ یہ منظر کسی فلم کے سین کی طرح تھا۔‘

کرسٹینا نے یہ بھی کہا کہ وہ شخص اپنے حواس میں دکھائی نہیں دے رہا تھا اور ملبے سے باہر نکلنے کے بعد اس نے پوچھا کہ ’کیا ہوا؟‘

موقعے پر موجود دیگر افراد نے زخمی شخص کی مدد کرنے کی کوشش کی اور اسے زمین پر لیٹے رہنے کو کہا ، لیکن مبینہ طور پر اس نے اصرار کیا کہ اسے اکیلا چھوڑ دیا جائے۔ 

عمارت میں کام کرنے والے عینی شاہدین میں سے ایک مارک بورڈو کے مطابق اس شخص نے کہا: ’مجھے اکیلا چھوڑ دو۔ میں مرنا چاہتا ہوں۔‘

شہر کی ترجمان والیس سکالسیون نے کہا کہ پولیس نے اس واقعے کے فوری بعد ہائی رائز عمارت کے آس پاس کا علاقہ مختصر طور پر بند کر دیا تھا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم اس حوالے سے کوئی بات مشکوک نہیں ہے۔

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ