وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے ہفتے کو عالمی شہرت یافتہ پاکستانی مکسڈ مارشل آرٹ کھلاڑی شاہ زیب رند سے انعامی رقم اور مالی معاونت کی فراہمی میں ’ناقابل جواز تاخیر‘ پر معذرت کی ہے۔
بدھ کو بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شاہ زیب رند نے ایکس پر حکومت کی جانب سے انعام کے لیے کیے گئے وعدوں کو ’جھوٹا‘ قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی تھی۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں الزام لگایا کہ ’ہمارے سیاست دان کرپٹ ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی ماضی میں انعامات کا اعلان کیا مگر وہ سب جھوٹ تھا۔
’مجھے ایک پیسہ بھی نہیں ملا۔ یہ لوگ صرف تصویریں کھنچواتے ہیں، جھوٹے وعدے کرتے ہیں اور پھر بے شرمی سے اسے بھول جاتے ہیں۔‘
Our politicians are corrupt last time i won prime Minister @CMShehbaz Announced me 5 Million cash and 80million to support my training Camp and upcoming fights it was all lie i never got penny from them. they just take pictures fake promosises and forget shame @OfficialDGISPR https://t.co/HgKA6t2D9e
— Shahzaib “KING” Rind (@RindhShahzaib) July 23, 2025
ستمبر 2024 میں شاہ زیب رند نے سنگاپور میں منعقدہ کراٹے کامبیٹ چیمپیئن شپ جیت کر پاکستان کے پہلے عالمی چیمپیئن کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
انہوں نے فائنل میں برازیل کے برونو رابرٹو ڈی اسیس کو شکست دی تھی۔
فتح کے بعد صدر آصف علی زرداری نے انہیں 10 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا تھا جب کہ بلوچستان حکومت نے انہیں 20 لاکھ روپے نقد انعام اور ایک سابق وفاقی وزیر نے 25 ایکڑ زمین دینے کا وعدہ کیا تھا۔
Dear Shahzeb, @RindhShahzaib
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) July 26, 2025
There seems to be some miscommunication. We sincerely apologise for this unjustified delay, sportsmen like you are our real heroes and we value your achievements. You have brought great honour to the country and made us all proud. The Prime Minister…
رند کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ پانچ کروڑ روپے نقد اور آٹھ کروڑ روپے تربیتی معاونت میں سے تاحال انہیں کوئی رقم موصول نہیں ہوئی۔
شاہ زیب رند کی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے ہفتے کو ایکس پر معذرت کرتے ہوئے لکھا ’کہیں نہ کہیں کوئی غلط فہمی ہے۔ ہم اس غیر ضروری اور ناقابل جواز تاخیر پر مخلصانہ معذرت خواہ ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا ’شاہ زیب رند جیسے کھلاڑی ہمارے اصل ہیروز ہیں۔ آپ نے ملک کا نام روشن کیا اور ہم آپ پر فخر کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نے اس تاخیر کا سخت نوٹس لیا ہے اور ہدایت دی ہے کہ معاملہ فوری طور پر حل کیا جائے۔‘
Thank you for your kind message and acknowledgment. I truly appreciate the Prime Minister’s attention to this matter and his commitment to supporting athletes like myself.
— Shahzaib “KING” Rind (@RindhShahzaib) July 26, 2025
Representing Pakistan on the world stage is an honour, and I will always give my all for our country.…
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
عطا تارڑ کے مطابق وزیراعظم نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ آئندہ ایسی غلطیاں نہ دہرائی جائیں۔
وفاقی وزیر کی وضاحت کے بعد شاہ زیب رند نے ’حکومتی اعتراف‘ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ’میں وزیر اعظم کی توجہ اور اس معاملے پر ان کے عزم کو سراہتا ہوں۔
’پاکستان کی نمائندگی میرے لیے اعزاز ہے اور میں ہمیشہ وطن کے لیے اپنی بھرپور محنت جاری رکھوں گا۔ انشا اللہ، آپ کی مدد سے ہم اگلی نسل کے چیمپئنز کو متحرک کر سکتے ہیں۔‘
یہ پہلا موقع نہیں جب شاہ زیب رند نے حکومتی رویے پر شکوہ کیا ہو۔
اپریل 2024 میں دبئی میں انڈیا کے خلاف کراٹے کامبیٹ 45 میں فتح کے بعد بھی انہوں نے حکومت کی عدم دلچسپی کو ’ملک کی بدقسمتی‘ قرار دیا تھا۔