لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں 17 اگست (اتوار) کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والی سہ فریقی سیریز اور آئندہ ماہ شیڈول ایشیا کپ کے لیے 17 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کیا۔
اس ٹیم میں کی گئی تبدیلیوں نے شائقین کرکٹ کو حیران کر دیا ہے، خصوصاً دو سابق کپتانوں بابر اعظم اور محمد رضوان کی غیر موجودگی اور فاسٹ بولر نسیم شاہ کی عدم شمولیت نے کرکٹ حلقوں میں بحث چھیڑ دی ہے۔
چیف سلیکٹر عاقب جاوید اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پریس کانفرنس کے دوران واضح کیا کہ کنڈیشنز اور مستقبل کی حکمتِ عملی کو مدِنظر رکھتے ہوئے سکواڈ تشکیل دیا گیا ہے۔ اس پریس کانفرنس کے بعد سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ نے عاقب جاوید کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور مختلف تبصرے زیر بحث ہیں۔
سید سیز نامی صارف ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھتے ہیں کہ ’عاقب جاوید کا مشن، پاکستان کرکٹ کو تباہ کرنا ہے، آسٹریلیا کی بی ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز خراب سلیکشن کی وجہ سے ہار گئے، جنوبی افریقہ کی بی ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی خراب سلیکشن کی وجہ سے ہار گئے ، پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں 9 ویں نمبر پر رہا، گلسپی نے استعفیٰ دے دیا، چیمپیئنز ٹرافی میں ذلت آمیز شکست‘
Aqib Javed on a Mission to Destroy PCT A THREAD
— Syed Says (@Sports_Eye_10) August 17, 2025
- Lost T20i series against Aus B team because of pathetic Selection
- Lost t20i series Against South Africa B becuz of pathetic Selection
- Pak finished 9th in WTC
- made Gillespie Resign
- Humiliation in champions Trophy pic.twitter.com/z4mvaZEQOn
حسن عباسین اپنی پوسٹ میں کہتے ہیں ’ سب کچھ بدل گیا۔ ہم نے سٹار کھلاڑیوں کو ڈراپ کیا، چیمپیئنز ٹرافی اور متعدد سیریز ہار گئے اور یہاں تک کہ گیری اور جیسن گلسپی جیسے کوچز کو بھی پاکستان ٹیم چھوڑنے پر مجبور کر دیا۔ لیکن ایک شخص، عاقب جاوید، آج بھی موجود ہے جو پاکستان کرکٹ کو تباہ کر رہا ہے۔ کوئی جانچ پڑتال نہیں۔‘
Everything changed. We dropped the star players, lost the Champions Trophy and multiple series and even forced coaches like Gary and Jason Gillespie to leave the Pakistan team. But that one guy, Aqib Javed, is still there, destroying Pakistan cricket.
— Hassan Abbasian (@HassanAbbasian) August 17, 2025
No scrutiny pic.twitter.com/iuRqhsLWGF
پشاور زلمی ٹیم کے مالک جاوید آفریدی بھی بابر اور رضوان پر بات کرنے کے لیے میدان میں اتر آئے، ایکس پر ان کا کہنا تھا کہ ’بابر اور رضوان کو واپس لاؤ، پاکستان کرکٹ کے میدان پر اپنے بہترین پلیئرز کی کارکردگی چاہتا ہے، سیاست کو ختم کرو‘
Bring Back Babar & Rizwan!
Pakistan Cricket deserves its best players on the field.
Stop the politics!
— Javed Afridi (@JAfridi10) August 18, 2025
جہاں لوگ عاقب جاوید کو تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے، وہیں شیر علی نامی صارف ایکس پر اپنی پوسٹ میں ان کا دفاع کرتے نظر آئے، ان کا کہنا تھا کہ ’میں ہمیشہ عاقب جاوید پر یقین رکھتا ہوں، وہ واحد سابق کرکٹر ہیں جن میں ہمت ہے۔ پہلے انہوں نے سیریز کے دوران بابر اعظم کو ڈراپ کیا، پھر مستقل طور پر ٹی ٹوئنٹی سے باہر کر دیا اور جلد ہی وہ ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم سے بھی ڈراپ کر دیے جائیں گے‘۔
I always believed in Aqib Javed ,He is the only ex cricketer who got some guts, first he dropped Babar Azam in the middle of Series and then dropped him From T20i Permanently and Soon He will be dropped from ODIs and Test as well #AsiaCup2025 https://t.co/QIVeMlkEGM
— SheR•ALI (@Sher__Ali) August 17, 2025
کئی سالوں بعد کسی بڑے ٹورنامنٹ میں بابر اعظم اور محمد رضوان جیسے بڑے ناموں کی غیر موجودگی، عاقب جاوید کے فیصلوں پر بڑھتی ہوئی تنقید اور سوشل میڈیا پر جاری بحث نے اس اعلان کو پاکستانی کرکٹ کی حالیہ تاریخ کے متنازع لمحات میں سے ایک بنا دیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ نئی قیادت اور نئے کمبی نیشن کے ساتھ قومی ٹیم کس حد تک توقعات پر پورا اترتی ہے۔