افغانستان میں زلزلہ: صوبہ کنڑ میں 622 اموات، 1000 سے زیادہ زخمی. افغان وزارت داخلہ

اتوار اور پیر کی درمیانی شب (پاکستانی وقت کے مطابق تقریباً 12.30 بجے) پاکستان اور افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت چھ ریکارڈ کی گئی تھی۔  

افغانستان کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ملک کے مشرقی صوبوں میں گذشتہ رات محسوس ہونے والے زلزلے سے صوبہ کنڑ میں 622 افراد جان سے گئے جب کہ ایک ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔  

افغان حکام نے بتایا کہ رپورٹوں کے مطابق مقامی افراد اور ریسکیو ٹیمیں اب بھی ملبے کے نیچے سے لوگوں کو نکالنے اور زخمیوں کی مدد میں مصروف ہیں۔

حکام کے مطابق غیر مصدقہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اس زلزلے میں 2000 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں، جب کہ درجنوں تاحال لاپتہ ہیں۔

وزارت داخلہ اور وزارت دفاع نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا ہے اور زخمیوں کو ہیلی کاپٹروں اور گاڑیوں کے ذریعے کنڑ، دیگر صوبوں اور کابل کے ہسپتالوں تک منتقل کیا جا رہا ہے۔

اقوامِ متحدہ نے بھی زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے امدادی اور ریسکیو دستے کنڑ پہنچ چکے ہیں اور متاثرین کی مدد شروع کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل کنڑ میں محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حکام نے بتایا تھا کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں 250 افراد جان سے گئے جب کہ  500 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

کابل میں طالبان انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ ’ابتدائی معلومات کے مطابق صرف نورگل، چوکی، وٹپور، ماٹوگی اور چپہ درہ اضلاع میں تقریباً 250 اموات ہوئیں، جب کہ 500 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے۔

اتوار اور پیر کی درمیانی شب (پاکستانی وقت کے مطابق تقریباً 12.30 بجے) پاکستان اور افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت چھ ریکارڈ کی گئی تھی۔  

پیر کو افغان حکام نے دعویٰ کیا کہ زلزلے کے نتیجے میں پیش آنے والی اموات کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی ہے۔ 

پاکستان میں زلزلہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، اردگرد کے علاقوں اور خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع میں محسوس کیا گیا۔

پاکستان کے محکمہ موسمیات کے نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر نے اطلاع دی کہ زلزلہ رات 2 بج کر 18 منٹ پر آیا اور اس کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے کوہ ہندوکش میں سطح سے 15 کلومیٹر نیچے ریکارڈ کیے گئے۔

پشاور، مردان، مری اور ملحقہ علاقوں میں بھی شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگ خوف و ہراس کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے۔ اسی طرح کی اطلاعات چکوال، ٹیکسلا، واہ کینٹ اور لاہور سے بھی موصول ہوئیں

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تاہم پاکستان میں ابھی تک کسی بڑے نقصان یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

بعد ازاں زلزلہ پیماں مرکز نے اسلام آباد، راولپنڈی، چترال اور پشاور میں آفٹر شاکس کی اطلاعات بھی دیں۔ 

بعض اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے انڈیا ے کچھ حصوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

کابل انتظامیہ کے مطابق افغانستان میں زلزلہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا سے متصل مشرقی صوبے کنڑ میں سب سے زیادہ محسوس ہوا۔

کابل انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ کنڑ میں چوکی کے یوہ گل اور نورگل کے مزار درہ جانے والی سڑکیں پہاڑی تودے گرنے کے باعث بند ہو گئی ہیں، جس سے امدادی کارروائیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

افغان حکام نے بتایا کہ متاثرین کی فوری امداد اور ریسکیو کارروائیوں کے لیے فضائی ذرائع سے بھی مدد فراہم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ اموات اور زخمیوں کے یہ اعداد و شمار حتمی نہیں ہیں کیونکہ دور دراز علاقوں میں تاحال مقامی باشندوں کے ساتھ رابطے جاری ہیں اور امدادی ٹیمیں وہاں پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

بعض اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے وقفے وقفے سے اب بھی محسوس ہو رہے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا