پاکستان، سعودی عرب تعلقات کو کاروبار اور سرمایہ کاری سے مضبوط بنائیں گے: شہباز شریف

شہباز شریف نے کہا کہ ’سعودی عرب نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا اور پاکستان- سعودی عرب دفاعی معاہدہ بھائی چارے پر مبنی تعلقات کی باقاعدہ شکل ہے۔‘

وزیراعظم شہباز شریف نے بدھ کو اسلام آباد میں چیئرمین سعودی پاکستان بزنس کونسل کے اعزاز میں ظہرانہ دیا اور اس موقع پر خطاب بھی کیا (ریڈیو پاکستان)

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے بدھ کو چیئرمین سعودی پاکستان بزنس کونسل سے ملاقات میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو کاروبار اور سرمایہ کاری کی بنیاد پر مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بدھ کو اسلام آباد میں چیئرمین سعودی پاکستان بزنس کونسل کے اعزاز میں ظہرانہ دیا اور اس موقع پر خطاب بھی کیا۔

اپنے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ ’سعودی عرب نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا اور پاکستان- سعودی عرب دفاعی معاہدہ بھائی چارے پر مبنی تعلقات کی باقاعدہ شکل ہے۔‘

پاکستان سعودی عرب اقتصادی و تجارتی فروغ کے لیے سعودی عرب کا 15 رکنی تجارتی وفد منگل کو شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی سربراہی میں پاکستان پہنچا تھا۔

سعودی وفد نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے دیے گئے ظہرانے میں شرکت سے قبل بدھ کی شام وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کی۔

دفتر خارجہ پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے سعودی پاکستان جوائنٹ بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد آل سعود سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ معاشی تعلقات میں بڑھتی ہوئی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے دونوں ممالک کے درمیان مزید تعاون کے وسیع امکانات کو اجاگر کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

شہباز شریف کی جانب دیے گئے ظہرانے کے موقع پر پاکستان- سعودی عرب جوائنٹ بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد آل سعود نے کہا کہ ’پاکستان آنے سے قبل سعودی عرب کے تمام اہم وزرا سے ملاقاتیں کی ہیں، انہیں پاکستان میں ممکنہ سٹریٹجک منصوبوں سے آگاہ کیا۔‘

شہزادہ منصور بن محمد آل سعود نے کہا کہ سعودی کاروباری طبقے کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو کاروبار اور سرمایہ کاری کی بنیاد پر مزید مضبوط بنائیں گے۔

’سعودی حکام بھی دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں پر دستخط کے لیے بہت پرجوش ہیں۔‘

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ ’ہم حقیقی بھائی ہیں اور بھائی ہمیشہ بھائی کی مدد کو آتا ہے، سعودی بہن بھائیوں نے پاکستان کے لیے ہمیشہ بے مثال محبت کا اظہار کیا۔‘

تجارتی وفد اپنے دو روزہ دورے کے دوران سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے قائم سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔

ملاقاتوں میں توانائی، اطلاعاتی ٹیکنالوجی، زراعت، مالیاتی خدمات، تعمیرات، سیمی کنڈکٹرز اور خوراک کی صنعت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت کی جائے گی۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی معیشت