انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک وڈ ’خاموش کے ساتھ پراعتماد‘ ہیں کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف اگلے مہینے شروع ہونے والی ایشز سیریز کے افتتاحی میچ کے لیے فٹ ہوں گے۔
وہ گھٹنے کی چوٹ کے باعث فروری سے ٹیم سے باہر ہیں۔
35 سالہ وڈ کا مارچ میں آپریشن ہوا اور انہیں گرمیوں کے سیزن سے باہر کر دیا گیا تاہم گذشتہ مہینے اعلان کردہ انگلینڈ کی 16 رکنی ایشز ٹیم میں انہیں شامل کر لیا گیا۔
ووڈ 2021-22 کی ایشز سیریز میں انگلینڈ کے نمایاں بولرز میں شامل تھے۔ انہوں نے 17 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ انگلینڈ نے آخری بار 2015 میں ایشز جیتی تھی جب کہ آسٹریلیا میں ان کی آخری سیریز فتح 2011 میں ہوئی تھی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ووڈ نے وِزن کرکٹ ویکلی پوڈکاسٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ایک مایوس کن موسم گرما تھا۔ میں کوئی کرکٹ نہیں کھیل سکا، اور جب لگتا تھا کہ گھٹنا اب کھیلنے کے لیے تیار ہے تو وہ بالکل ٹھیک نہیں ہوتا۔
’مجھے چند بار دھچکہ لگا لیکن بحالی کے دوران سب کچھ اچھا چل رہا ہے۔ میں نے سپیڈ گن استعمال کی ہے اور رفتار بہتر ہو رہی ہے۔ امید ہے کہ میں اچھی فارم میں ہوں گا۔ پریکٹس میچز اور نیٹس میں بولنگ اچھی ہو گی اور میں اس میچ (ایشز اوپنر) کے لیے دستیاب ہوں گا۔
’میں کبھی یہ نہیں کہنا چاہتا کہ ہاں، میں پوری طرح تیار ہوں۔ لیکن اس وقت میں پراعتماد ہوں اور پہلے سے زیادہ مثبت محسوس کر رہا ہوں، اس لیے مجھے خاموشی سے اعتماد ہے۔‘
پانچ میچوں پر مشتمل ایشز سیریز کا آغاز 21 نومبر کو پرتھ میں ہوگا۔