آسٹریلوی عدالت نے خاتون کو ہر روز گھر سے کام کرنے کا حق دے دیا

فیئر ورک کمیشن نے کہا کہ کمپنی کے پاس خاتون کی گھر سے کام کرنے کی درخواست مسترد کرنے کی کوئی معقول بنیاد نہیں تھی۔

کارلین چینڈلر نے موقف اختیار کیا کہ وہ سڈنی کے باہر رہائش پذیر ہیں اور ویسٹ پیک کے کارپوریٹ دفتر تک سفر کرنے میں انہیں تقریباً دو گھنٹے لگتے ہیں (فائل فوٹو/ اینواتو)

آسٹریلیا میں ریٹیل بینک کی ایک خاتون ملازم کو ملک کے ورک پلیس ٹربیونل کی جانب سے ہمیشہ کے لیے گھر سے کام کرنے کا حق دے دیا گیا۔

فیئر ورک کمیشن کی جانب سے کارلین چینڈلر کے حق میں دیے گئے اس مقدمے کے فیصلے کو آسٹریلیا میں غور سے دیکھا جا رہا ہے، جنہوں نے اپنے آجر ’ویسٹ پیک‘ کو چیلنج کیا تھا۔ بینک کا کہنا تھا کہ خاتون کو ہفتے میں دو دن کارپوریٹ دفتر سے کام کرنا ہوگا۔

کارلین چینڈلر ویسٹ پیک کے ہاؤسنگ لون ( مورگیج) بزنس میں جز وقتی (پارٹ ٹائم) طور پر ملازم ہیں اور گذشتہ 23 برس سے بینک کے ساتھ وابستہ ہیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ویسٹ پیک نے خاتون کو پہلے گھر سے کام کرنے کی اجازت دی تھی، مگر اس سال کے آغاز میں یہ اجازت واپس لے لی۔

ویسٹ پیک کے ترجمان نے کہا کہ بینک کمیشن کے فیصلے پر غور کر رہا ہے اور اس کی دفتر واپسی کی پالیسیوں کا مقصد ’ٹیموں میں بامعنی تعاون کو یقینی بناتے ہوئے گھر سے کام کی سہولت فراہم کرنا‘ ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آسٹریلیا کے مالیاتی شعبے میں عملے کو دوبارہ دفاتر میں لانے کا رجحان بڑھ رہا ہے، تاہم ریٹیل بینکوں میں یہ تبدیلی سست روی کا شکار ہے اور ہائبرڈ ورکنگ (یعنی دفتر اور گھر دونوں سے کام) اب بھی مقبول ہے۔

انویسٹمنٹ بینکوں کے ملازمین عام طور پر ریٹیل بینکوں کے مقابلے میں زیادہ دن دفتر میں موجود ہوتے ہیں۔

کارلین چینڈلر نے موقف اختیار کیا کہ وہ سڈنی کے باہر رہائش پذیر ہیں اور ویسٹ پیک کے کارپوریٹ دفتر تک سفر کرنے میں انہیں تقریباً دو گھنٹے لگتے ہیں۔

کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا کہ ویسٹ پیک کے ایک مینیجر نے کارلین چینڈلر سے کہا تھا کہ ’گھر سے کام کرنا بچوں کی دیکھ بھال کا متبادل نہیں ہے،‘ تاہم کمیشن نے قرار دیا کہ ویسٹ پیک کے پاس چینڈلر کی گھر سے کام کرنے کی درخواست مسترد کرنے کی کوئی معقول بنیاد نہیں تھی۔

کمیشن اپنے فیصلوں کے خلاف اپیل کی اجازت دے سکتا ہے۔

روئٹرز کارلین چینڈلر سے رابطہ کرنے میں ناکام رہا، جو فیئر ورک کمیشن میں اپنے وکیل کے ذریعے پیش ہوئی تھیں۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دفتر