اسلام آباد میں واقع نیشنل سینٹر فار فزکس میں پانچ روزہ بین الاقوامی سمپوزیم آن ایڈوانسڈ میٹیریلز جاری ہے، جہاں اس حوالے سے بات ہو رہی ہے کہ نئی چیزیں بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کو کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
پاکستان ایڈوانسڈ میٹیریلز فورم کے زیر اہتمام اس ایونٹ میں دنیا بھر سے سائنس دان، انجینیئرز اور محققین شریک ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس ایونٹ میں اس حوالے سے بات ہو رہی ہے کہ نئی چیزیں بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کو کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے اور میٹیریلز کو مزید بہتر اور مضبوط کیسے بنایا جا سکتا ہے۔
افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے اعلان کیا کہ حکومت پاکستان قائداعظم یونیورسٹی میں ’ڈاکٹر عبد القدیر خان نیشنل سینٹر فار ایڈوانسڈ میٹیریلز‘ قائم کرنے جا رہی ہے۔
سال 1989 سے یہ ایونٹ باقاعدگی سے منعقد ہو رہا ہے اور اب اپنے 19ویں ایڈیشن میں یہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ سمپوزیم بن چکا ہے۔
جہاں ایک جانب اس سمپوزیم میں روس، چین، ملائشیا، ترکی، ناروے اور انڈونیشیا سمیت مختلف ممالک سے 20 سے زائد بین الاقوامی مقررین شریک ہیں، وہیں دوسری جانب ایکسپو میں پاکستان کی 46 مختلف کمپنیاں بھی حصہ لے رہی ہیں۔