مسلسل 8 چھکے: ایک کرکٹ میچ میں دو ریکارڈ

یہ ریکارڈز خاص طور پر اس لحاظ سے متاثر کن ہیں کہ 25 سالہ کھلاڑی کو عام طور پر ایک تیز گیند باز سمجھا جاتا ہے۔

میگھالیہ ٹیم کے کھلاڑی آکاش کمار چوہدری مسلسل آٹھ چھکے مارنے کے بعد اے این آئی کو انٹر ویو دیتے ہوئے

انڈیا کے شہر سورت میں کھیلے گئے فرسٹ کلاس میچ کے دوران آکاش کمار چوہدری نامی بلے باز نے مسلسل آٹھ چھکوں اور 11 گیندوں پر 50 رنز بنا کر دو ریکارڈز اپنے نام کیے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق انہوں نے رنجی ٹرافی کے میچ میں میگھالیہ ٹیم کی جانب سے کھیلتے ہوئے اروناچل پردیش کی ٹیم کے خلاف اتوار کو اس شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔

وہ  فرسٹ کلاس ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل آٹھ چھکے لگانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں اور ساتھ ہی 11 گیندوں پر 50 رنز بنا کر فارمیٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بھی قائم کر دیا ہے۔

یہ ریکارڈز خاص طور پر اس لحاظ سے متاثر کن ہیں کہ 25 سالہ کھلاڑی کو عام طور پر ایک تیز گیند باز سمجھا جاتا ہے۔ 

سورت میں جاری انڈین ڈومیسٹک میچ کے دوسرے دن، آکاش کمار چوہدری اس وقت کریز پر آئے جب میگھالیہ کا سکور چھ وکٹوں کے نقصان پر 576 تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پہلی گیند کا سامنا کرنے پر انہوں نے کوئی رنز نہیں بنایا اور بعد ازاں دو سنگل بنائے اور کریز پر سیٹ ہونے کے بعد، چوہدری نے بلے بازی کا ایک حیرت انگیز مظاہرہ شروع کیا۔ انہوں نے بائیں ہاتھ کے سپنر لیمار ڈابی کی گیندوں پر مسلسل چھ چھکے لگائے۔

وہ فرسٹ کلاس کرکٹ کے ایک اوور میں چھ چھکے لگانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔ قبل ازیں گیری سوبرز اور روی شاستری اس فہرست میں شامل ہیں۔

 تاہم، آکاش کمار چوہدری اس ریکارڈ پر نہیں رُکے بلکہ انھوں نے اس کے بعد اپنی اگلی دو گیندوں پر بھی چھکے لگائے یوں محض 11 گیندوں پر 50 رنز کا ہندسہ عبور کر لیا۔

11 گیندوں پر 50 رنز بنا کر انہوں نے لیسٹرشائر کے بلے باز وین وائٹ کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے 2012 میں ایسیکس کے خلاف 12 گیندوں پر 50 رنز بنائے تھے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ