کولکتہ ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کی انڈیا میں 15 سال بعد جیت

جنوبی افریقہ نے انڈیا میں 15 سال بعد ٹیسٹ میں فتح حاصل کی۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ نے 2010 میں میزبان ٹیم کو انڈیا کی سرزمین پر شکست دی تھی۔

جنوبی افریقہ کے کھلاڑی 16 نومبر، 2025 کو ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں پہلے ٹیسٹ میچ کے اختتام پر انڈیا کے خلاف فتح کا جشن مناتے ہوئے (اے ایف پی)

جنوبی افریقہ نے اتوار کو کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انڈیا کو 30 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں برتری حاصل کر لی۔

میچ کے تیسرے دن انڈیا 124 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 93 رنز پر آؤٹ ہو گیا جہاں واشنگٹن سندر 31 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔

جنوبی افریقہ کے سپنر سائمن ہارمر نے دوسری اننگز میں چار وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین بولر ثابت ہوئے۔

پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن انڈیا کے کھلاڑی ابتدائی سیشن میں مشکلات کا شکار رہے۔ انڈین کپتان شبمن گل کو میچ دوسرے روز گلے پر چوٹ لگنے سے ہسپتال منتقل کیا گیا اور اتوار کو بی سی سی آئی نے اعلان کیا کہ وہ آئی سی یو میں داخل ہیں اور اس ٹیسٹ میں مزید حصہ نہیں لیں گے۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگز میں 153 رنز بنائے تھے جس میں ٹیم کے کپتان ٹیمبا باؤوما نے 136 گیندوں پر 55 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو چوتھی اننگز میں ایک چیلنجنگ سکور تک پہنچایا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

باؤوما نے آٹھویں وکٹ کے لیے کوربن بوش کے ساتھ 44 رنز کی شراکت قائم کی جس نے انڈیا کی کی مشکلات میں اضافہ ہوا۔

انڈیا نے اپنی پہلی اننگز میں 189 رنز بنائے جبکہ جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 159 رنز سکور کیے تھے۔

یہ پہلا ٹیسٹ میچ ہے جو کولکتہ کے تاریخی ایڈن گارڈنز میں 2019 کے بعد کھیلا گیا۔ جنوبی افریقہ نے انڈیا میں 15 سال بعد ٹیسٹ میں فتح حاصل کی۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ نے 2010 میں میزبان ٹیم کو انڈیا کی سرزمین پر شکست دی تھی۔

سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 22 نومبر سے گوہاٹی میں شروع ہوگا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ