پاکستان نے اتوار کو تین میچوں کی سیریز کے آخری مقابلے میں محمد وسیم کی تین وکٹوں اور محمد رضوان کے 61 رنز ناٹ آؤٹ کے ذریعے سری لنکا کو چھ وکٹوں سے ہرا کر سیریز وائٹ واش کر دی۔
پاکستان نے راول پنڈی میں ہوئے ڈن نائٹ میچ میں 212 رنز کا ہدف 45 ویں اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
رضوان ٹاپ سکورر رہے جبکہ فخر زمان نے 55، بابر اعظم نے 34 اور حسین طلعت42 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ حسیب اللہ خان صفر اور سلمان علی آغا چھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سری لنکا کے جیفری ونڈرسے نے تین اور مہیش تھکشانا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
قبل ازیں سری لنکا نے پاکستان کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے جیت کے لیے 212 رنز کا ہدف دیا۔
پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا کی پوری ٹیم 46 ویں اوور میں 211 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
سری لنکا کی جانب سے سدیرہ سمارا وکراما 48 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔
پاتھوم نسانکا نے 24، کامل مشارا 29 کشال مینڈس 34 اور پون رتھ نیاکے 32 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
پاکستان کے فیصل اکرم نے دو اور وسیم جونیئر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
حارث رؤف دو، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
سری لنکا کی پہلی وکٹ 55 رنز پر گری۔
سری لنکا کو دوسرا نقصان 69، تیسرا 112، چوتھا 123، پانچواں 143، چھٹا 166، ساتواں 180، آٹھواں 193، نواں 210 اور دسواں نقصان 211 رنز پر اٹھانا پڑا۔
اس میچ کے لیے پاکستان نے چار تبدیلیاں کی تھیں۔ فیصل اکرم، شاہین آفریدی، فہیم اشرف اور حسیب اللّٰہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔
سری لنکا کی ٹیم میں بھی چار تبدیلیاں کی گئی۔ کپتان چریتھ اسالنکا کی بیماری کی وجہ سے کوشل مینڈس نے ٹیم کی قیادت کی۔