افغان باشندے کو امریکہ میں 15 سال قید کی سزا کس جرم میں سنائی گئی؟

19 سالہ عبداللہ حاجی زادہ نے اپریل میں عسکریت پسندی کے وفاقی جرم کو انجام دینے کے لیے آتشیں اسلحہ اور گولہ بارود خریدنے کی کوشش کا اعتراف کیا۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق دونوں افغان باشندوں نے سزا کی تکمیل پر افغانستان جانے پر رضا مندی ظاہر کی ہے (امریکی محکمہ انصاف)

داعش کی جانب سے امریکی انتخابات کے دن حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے پر بدھ کو ایک افغان باشندے عبداللہ حاجی زادہ کو 15 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

19 سالہ عبداللہ حاجی زادہ نے جرم کو انجام دینے کے لیے آتشیں اسلحہ اور گولہ بارود خریدنے کی کوشش کا اعتراف کیا۔

عبداللہ حاجی زادہ اور ان کے ساتھی 28 سالہ ناصر احمد توحیدی کو پانچ نومبر کے صدارتی انتخابات سے کئی ہفتے قبل اکتوبر 2024 میں وسطی امریکی ریاست اوکلاہوما سے گرفتار کیا گیا تھا۔

حاجی زادہ زادہ کے شریک سازشی ناصر احمد توحیدی نے 13 جون 2025 کو عسکریت پسندی سے متعلق دو جرائم کا اعتراف کیا، جن میں ایک داعش کو مادی مدد اور وسائل فراہم کرنے کی سازش اور کوشش کرنا، اور عسکریت پسندی کو آگے بڑھانے کے لیے آتشیں اسلحہ اور گولہ بارود حاصل کرنے کی سازش شامل ہیں۔

سزا سنانے پر ناصر توحیدی کو مادی امداد کے الزام میں زیادہ سے زیادہ 20 سال قید اور آتشیں اسلحے کے الزام میں 15 سال تک قید کی سزا کا سامنا ہے۔

ناصر توحیدی کو سزا سنانے کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

عدالتی دستاویزات کے مطابق، عبداللہ حاجی زادہ اور ناصر توحیدی نے انتخابات کے دن ’بڑے پیمانے پر جانی نقصان‘ کرنے کے لیے دو اے کے 47 رائفلیں اور گولہ بارود کے 500 راؤنڈ خریدنے کی کوشش کی تھی۔

انہیں یہ اسلحہ فروخت کرنے والا ایف بی آئی کا خفیہ ملازم نکلا۔

ایف بی آئی کے سپیشل ایجنٹ ڈوگ گڈواٹر نے ایک بیان میں کہا کہ ’آئی ایس کی جانب سے امریکہ کے خلاف پرتشدد سازش کر کے حاجی زادہ اور اس کے ساتھی نے شرمناک طور پر اس ملک سے منہ موڑ لیا جس نے انہیں تحفظ اور پناہ فراہم کی تھی۔‘

محکمہ انصاف نے کہا کہ حاجی زادہ اور توحیدی نے امریکہ میں قید کی مدت پوری کرنے کے بعد افغانستان بھیجنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا