مشہور یوٹیوبر’ڈکی بھائی‘ ضمانت پر رہا

لاہور ہائی کورٹ نے سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کو جوئے کی ایپ کی مبینہ تشہیر کے مقدمے میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

معروف یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی (ڈکی بھائی/ انسٹا اکاؤنٹ)

لاہور ہائی کورٹ نے پیر کو پاکستان کے مشہور یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کو جوئے کی ایپ کی مبینہ تشہیر کے مقدمے میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں بند سعد نے درخواست ضمانت دائر کی تھی جس پر آج جسٹس شہرام سرور نے سماعت کرتے ہوئے اسے منظور کر کے 10 لاکھ روپے مچلکے داخل کرانے کی ہدایت کی۔

سعد کے وکیل عمران رضا چدھڑ نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر میں لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، بلکہ سعد کی اہلیہ نے ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقدمے میں شریک ملزموں کی ضمانت پہلے ہی منظور ہو چکی ہیں اور مقدمے کی دفعات کی زیادہ سے زیادہ سزا تین برس ہے اور یہ جرم قابل ضمانت  ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وکیل نے استدعا کی کہ انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔ سعد پر جوئے کی ایپ کی مبینہ تشہیر کا مقدمہ درج ہے۔

قبل ازیں عدالتوں نے دو بار ملزم کی ضمانت خارج کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ ’ڈکی بھائی کی سرگرمیاں معاشرے میں بڑے پیمانے پر اثرانداز ہوئیں۔ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو اپنے مشوروں کی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے۔‘

آن لائن جوئے سکینڈل میں عدالتی کارروائی

این سی سی آئی اے لاہور نے 17 اگست، 2025 کو علامہ اقبال ایئر پورٹ سے سعد کو اس وقت حراست میں لیا جب وہ لاہور سے ملائیشیا جا رہے تھے۔

حکام نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم پر الزام ہے کہ انہوں نے بِینومو (Binomo) جیسی غیر قانونی جوا ایپس کی بڑے پیمانے پر ’تشہیر‘ کی، جو خاص طور پر نوجوانوں اور نابالغوں کو نشانہ بنا رہی تھیں۔

گرفتاری کے فوری بعد ملزم سے دو موبائل فونز اور ایک لیپ ٹاپ برآمد ہوئے۔ ایف آئی اے کی فرانزک اور تکنیکی رپورٹس میں انکشاف ہوا کہ ان ڈیوائسز میں جوا ایپس کی پروموشنل ویڈیوز، ایپ انتظامیہ کے ساتھ خفیہ وائس چیٹس اور مالی ٹرانزیکشنز کا مکمل ریکارڈ موجود تھا۔

بِینومو ایپ کو 2023 میں سرکاری طور پر ممنوع قرار دے دیا گیا، مگر عدالتوں کا موقف ہے کہ جوئے کی تشہیر ہمیشہ سے ایک سنگین جرم رہی ہے، چاہے ایپ بین ہو یا نہ ہو۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل