پاکستان کو شکست، سری لنکا لگاتار دو میچ جیت کر سہ ملکی سیریز کے فائنل میں

سری لنکا نے پاکستان کو چھ رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جہاں اس کا مقابلہ پاکستان سے ہی ہو گا۔

(پی سی بی)

سری لنکا نے بدھ کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

راولپنڈی میں کھیلی جانے والی سہ ملکی سیریز میں اب فائنل ایک بار پھر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 29 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

سری لنکا نے سیریز کے اپنے ابتدائی دونوں میچ ہارنے کے بعد ڈرامائی انداز میں اپنے آخری میچز زمبابوے اور پاکستان کے خلاف جیت کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

اس طرح زمبابوے سہ ملکی سیریز سے باہر ہو گیا ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو اس مرتبہ اس کا مقابلہ قدرے مختلف سری لنکن ٹیم سے تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سری لنکا نے مشارا اور کوشل منڈس کی عمدہ بلے بازی کی بدولت پاکستان کو جیتنے کے لیے 185 رنز کا ہدف دیا۔

کمل مشارا نے تین چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 76 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کوشل منڈس نے 23 گیندوں پر 40 رنز بنائے۔

پاکستانی کپتان نے سات بولرز کا استعمال کیا جن میں سے صرف تین ہی وکٹیں لینے میں کامیاب ہو سکے اور ان میں سے بھی ابرار احمد دو وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے۔

سری لنکا کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی دو وکٹیں صرف 29 رنز پر ہی گر گئی تھیں کیونکہ بابر اعظم اس بار بھی صفر پر ہی پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کے نمایاں بلے بازوں میں صائم ایوب نے 27، کپتان سلمان علی آغا نے 63 اور عثمان خان نے 33 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس طرح پاکستان مقررہ اووروں میں سات وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز ہی بنا سکا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ