ٹی 20 سیریز: عثمان کی زمبابوے کے خلاف ہیٹ ٹرک، بابر کے 74 رنز

پاکستان نے ٹی 20 سیریز کے میچ میں زمبابوے کو 69 رنز سے ہرا دیا۔

عثمان طارق یکم نومبر، 2025 کو لاہور میں تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقہ کے ریضا ہینڈرکس کو آپٹ کرنے کے بعد (اے ایف پی)

پاکستان نے اتوار کو ٹی 20 سیریز کے میچ میں عثمان طارق کی ہیٹ ٹرک اور بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ کی مدد سے زمبابوے کو 69 رنز سے ہرا دیا۔

آج راول پنڈی میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے صاحب زادہ فرحان کے 63 رنز اور بابر اعظم کے 74 رنز کی بدولت پانچ وکٹوں پر 195 رنز بنائے۔ 

تاہم زمبابوے کی پوری ٹیم 19 اوورز میں 126 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کے اوپنر صائم ایوب (13 رنز) تیسرے اوور میں 29 کے سکور پر آؤٹ ہوئے۔

بعد ازاں فرحان اور بابر نے 103 رنز کی شراکت داری دیکھاتے ہوئے 16 ویں اوور میں سکور کو 132 رنز پر پہنچا دیا۔

اس موقعے پر فرحان 41 گیندوں پر 63 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے سری لنکا کے خلاف گذشتہ میچ میں بھی نصف سینچری بنا کر پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سکور بابر نے بنایا۔ انہوں نے 52 گیندوں پر 74 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں دو چھکے اور سات چوکے شامل تھے۔

آخری اوورز میں فخر زمان نے 10 گیندوں پر جارحانہ  27 رنز بنائے اور سکور کو 195 رنز تک پہنچانے میں اپنا حصہ ڈالا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

زمبابوے کے سکندر رضا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

زمبابوے کو 196 رنز کے تعاقب میں پہلے ہی اوور میں ٹڈیوناشے مارومانی کی صورت میں وکٹ گنوانا پڑی۔

زمبابوے کی وکٹیں گرنے کا تسلسل جاری رہا اور دسویں اوور میں عثمان نے ہیٹ ٹرک کر کے زمبابوے بیٹنگ کی کمر توڑ دی۔

10 اوورز کے اختتام پر 60 رنز کے عوض سات وکٹیں گرنے کے بعد زمبابوے کا میچ جیتنے کے امکانات ختم ہو گئے۔

تاہم آخری اوورز میں ریان برل نے 49 گیندوں پر ناقابل شکست 67 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں آٹھ چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

عثمان نے 18 رنز دے کر چار وکٹیں لیں جبکہ محمد نواز نے دو بیٹرز کو آؤٹ کیا۔

سیریز میں پاکستان اب تک ناقابل شکست ہے۔ وہ زمبابوے کو دو جبکہ سری لنکا کو ایک میچ میں شکست دے چکا ہے۔

زمبابوے سری لنکا کو ہرا کر دوسرے جبکہ تینوں میچ ہار کر سری لنکا آخری نمبر پر ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ