ٹی 20 سیریز: صاحب زادہ فرحان کے 80 رنز، پاکستان ناقابل شکست

پاکستان نے ٹی 20 سہ فریقی سیریز میں محمد نواز کی تین وکٹوں اور صاحب زادہ فرحان کے 80 رنز ناٹ آؤٹ کی مدد سے سری لنکا کو سات وکٹوں سے ہرا دیا۔

پاکستانی اوپنر صاحب زادہ فرحان 22 نومبر، 2025 کو راول پنڈی میں سری لنکا کے خلاف ایکشن میں ہیں (پی سی بی)

پاکستان نے ہفتے کو ٹی 20 سہ فریقی سیریز میں محمد نواز کی تین وکٹوں اور صاحب زادہ فرحان کی نصف سینچری کی مدد سے سری لنکا کو سات وکٹوں سے ہرا دیا۔

آج راول پنڈی میں سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں سات وکٹوں پر 128 رنز بنائے، جسے پاکستان نے باآسانی تین وکٹوں کے نقصان پر 16 ویں اوور میں پورا کر لیا۔

سری لنکا کی اننگز میں جنتھ لیاناگا 41 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ ان کے علاوہ کامل مشارا نے 22 رنز جبکہ کسال پریرا نے 25 رنز بنائے۔

پاکستان کے ان فارم سپنر نواز نے مڈل آرڈر میں تین وکٹیں لے کر سری لنکا کو زیادہ سکور بنانے سے روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے 16 رنز دے کر پریرا اور کپتان داسن شناکا کو دو مسلسل گیندوں پر خوبصورتی سے بولڈ کیا، جبکہ کمنڈو مینڈس کی بھی وکٹ لی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

نواز کے علاوہ سلمان مرزا، فہیم اشرف اور ابرار احمد نے ایک، ایک وکٹ لی۔

129 رنز کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز صائم ایوب اور صاحب زادہ فرحان نے جارحانہ انداز اپنایا اور پانچویں اوور میں سکور 47 رنز تک پہنچا دیا، جب صائم 20 رنز بنا کر سٹمپ ہو گئے۔

دوسرے اینڈ پر موجود صاحب زادہ فرحان نے نصف سینچری بنا کر رنز کا تعاقب بہت آسان بنا دیا۔ انہوں نے 45 گیندوں پر 80 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

ان کی اننگز میں پانچ چھکے اور چھ چوکے شامل تھے۔ بابر اعظم نے 16 رنز بنائے جبکہ کپتان سلمان آغا پہلی ہی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان اب اپنا میچ کل زمبابوے کے خلاف اسی میدان میں کھیلے گا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ