سہ فریقی سیریز: پاکستان نے زمبابوے کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا

زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 148 رنز کا ہدف دیا جو پاکستان نے آسانی سے تو نہیں مگر پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر ہی لیا۔

پاکستانی بلے بازوں فخر زمان اور عثمان خان نے 18 نومبر 2025 کو راولپنڈی میں زمبابوے کے خلاف پانچویں وکٹ کی شراکت میں 61 رنز بنائے (پی سی بی)

پاکستان نے منگل کو سہ فریقی ٹی ٹوینٹی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

راولپنڈی میں کھیلی جانے والی سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان اور زمبابوے کے علاوہ سری لنکا بھی شامل ہے۔

زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 148 رنز کا ہدف دیا جو پاکستان نے آسانی سے تو نہیں مگر پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر ہی لیا۔

پاکستان کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں فخر زمان اور عثمان خان نے عمدہ شراکت داری قائم کی جس سے ان کی میچ میں واپسی ہوئی۔ دونوں بلے بازوں نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 61 رنز بنائے۔

اوپنر صاحبزادہ فرحان 16، صائم ایوب 22، بابر اعظم صفر اور سلمان آغا ایک ہی رن بنا سکے۔

محمد نواز کو آخر میں جارحانہ 21 رنز اور بولنگ میں دو وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس سے قبل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

زمبابوے نے اننگز کا آغاز انتہائی بہتر انداز میں کیا تاہم وہ اسے برقرار نہ رکھ سکا اور اس کی وکٹیں گرتی ہی چلی گئیں۔

سکندر رضا کی کپتانی میں کھیلنے والی زمبابوے کی ٹیم کو 72 رنز کا اوپننگ سٹینڈ ملا جس سے لگ رہا تھا کہ اس ہائی سکورنگ گراؤنڈ پر ایک اور بڑا سکور دیکھنے کو ملے گا۔

اوپنر برائن بینیٹ 49 اور مارومانی 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ کپتان سکندر رضا نے ناٹ آؤٹ 34 رنز کی اننگز کھیلی جس سے ان کی ٹیم 147 کے مجموعی سکور تک پہنچنے میں کامیاب ہو سکی۔

پاکستانی بولرز نے اننگز کے آخری اووروں میں بہتر واپسی کی اور وقفے وقفے سے وکٹیں لیتے رہے۔

محمد نواز نے دو جبکہ شاہین آفریدی، سلمان مرزا، صائم ایوب اور ابرار احمد نے ایک، ایک وکٹ لی۔

سیریز کا دوسرا میچ 20 نومبر کو سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان راولپنڈی میں ہی کھیلا جائے گا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ