ٹیسٹ کرکٹ کی 150 سالہ تاریخ میں پہلی بار چائے کا وقفہ کھانے سے پہلے

جنوبی افریقہ اور انڈیا کے درمیان کی آسام کے شہر گوہاٹی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں چائے کا وقفہ کھانے سے پہلے کیا جائے گا۔

ٹیسٹ کرکٹ کی 150 سالہ تاریخ میں پہلی بار چائے کھانے سے پہلے۔۔۔ لیکن ایسا ہوا کیوں؟

22 نومبر سے انڈیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان انڈیا کی شمال مشرقی ریاست آسام کے شہر گوہاٹی میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میں چائے کا وقفہ کھانے سے پہلے کیا گیا۔ جس کی وجہ ہے، سورج کی روشنی۔

یہ میچ اپنے مقررہ وقت سے آدھا گھنٹہ پہلے شروع ہوا۔ میچ کی ٹاس مقامی وقت کے مطابق 8:30 پر ہوئی اور میچ 9 بجے شروع ہوا، جبکہ چائے کا وقت 11 بجے کیا گیا۔

کھانے کا وقفے کا وقت 1:20 سے 2 بجے تک رکھا گیا ہے۔ جب کہ کھیل کا وقت چار بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیواجیت سائیکا کے مطابق سردیوں میں اس علاقے میں سورج کی روشنی جلد ہی کم ہو جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے کھانے اور چائے کے وقفے کا وقت تبدیل کیا گیا ہے۔

اس سے قبل کلکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کا آغاز صبح 9:30 پر ہوا تھا۔ تین روز میں ہی ختم ہونے والے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے انڈیا کو 30 رنز سے ہرا کر اس سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔

جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 159 رنز بنائے تھے۔ جبکہ انڈیا نے پہلی اننگز میں 189 رنز بنائے تھے۔

جس کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 153 رنز بنائے تھے، جواب میں انڈیا کی پوری ٹیم صرف 93 رنز بنا سکی۔ یوں جنوبی افریقہ کو اس میچ میں 30 رنز سے فتح ملی۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ