ڈو پلوسی اور معین علی کے بعد گلین میکسویل بھی آئی پی ایل سے باہر

معین علی اور ڈوپلوسی دونوں پاکستان سپر لیگ میں حصہ لیں گے، تاہم میکسویل نے ابھی اس بارے میں اعلان نہیں کیا۔

رائل چیلنجرز بنگلورو کے گلین میکسویل 29 مارچ 2024 کو بنگلورو کے ایم چناسوامی سٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلورو اور کولکتا نائٹ رائیڈرز کے درمیان انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ٹی 20 کرکٹ میچ کے دوران اشارہ کر رہے ہیں (ادریس محمد/ اے ایف پی)

جنوبی افریقہ کے فاف ڈو پلوسی، انگلینڈ کے معین علی اور ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل کے بعد انڈین پریمیئر لیگ کا آئندہ ایڈیشن سٹار آسٹریلین آل راؤنڈر گلین میکسویل سے بھی محروم رہے گا۔

میکسویل نے منگل کو ایک انسٹا پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے نیلامی میں اپنا نام شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میکسویل گذشتہ سال پنجاب کنگز کی ٹیم کا حصہ تھے، تاہم پچھلے سیزن میں ان کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں رہی تھی۔ انہوں نے سات میچوں میں صرف 48 رنز بنائے اور اس جارحانہ کھیل کا مظاہرہ نہیں کر سکے جس کی اس سے توقع کی جا رہی تھی۔

معین علی اور ڈوپلوسی دونوں پاکستان سپر لیگ میں حصہ لیں گے، تاہم میکسویل نے ابھی اس بارے میں اعلان نہیں کیا۔

میکسویل نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کیا: ’آئی پی ایل میں کئی ناقابل فراموش سیزنز کے بعد، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال اپنا نام نیلامی میں نہیں ڈالوں گا۔ یہ ایک بڑا فیصلہ ہے، اور میں یہ فیصلہ اس لیگ کی طرف سے مجھے دی گئی ہر چیز کے لیے بےحد شکریے کے ساتھ کر رہا ہوں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے مزید لکھا: ’آئی پی ایل نے ایک کرکٹر اور ایک انسان کے طور پر میری شخصیت سازی میں مدد کی ہے۔ میں خوش قسمت رہا ہوں کہ مجھے ورلڈ کلاس ساتھیوں کے ساتھ کھیلنے، شاندار فرنچائزز کی نمائندگی کرنے اور ایسے مداحوں کے سامنے پرفارم کرنے کا موقع ملا جن کے جذبے کا کوئی ثانی نہیں۔ انڈیا کی یادیں، چیلنجز اور توانائی ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گی۔ ان سالوں میں آپ کی حمایت کا شکریہ، امید ہے جلد ملاقات ہو گی۔‘

میکسویل نے آئی پی ایل کیریئر میں پنجاب کنگز، رائل چیلنجرز بینگلور، ممبئی کیپیٹلز، دہلی ڈیئر ڈیولز اور ممبئی انڈینز کی جانب سے141  میچوں میں2819  رنز بنائے ہیں۔ ان کا سٹرائیک ریٹ155  رہا ہے جو بےحد متاثر کن ہے۔

مجموعی طور پر 16 دسمبر کو ابوظہبی میں ہونے والی منی نیلامی کے لیے ایک ہزار سے زیادہ کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔ فہرست میں شامل بڑے انڈین ناموں میں مینک اگروال، راہول چہر، روی بشنوئی، آکاش دیپ، دیپک ہوڈا، وینکٹیش ایئر، سرفراز خان، پرتھوی شا، کے ایس بھرت اور امیش یادیو شامل ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ