بنگلہ دیش کی آئی سی سی سے ٹی 20 ورلڈ کپ میچز کے مقام پر بات چیت

2024 میں ڈھاکہ میں ہونے والی عوامی تحریک کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ آیا تھا۔ بی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹیم کی سلامتی، تحفظ اور فلاح اس کی اولین ترجیح ہے۔

بنگلہ دیش کے مہدی حسن ویسٹ انڈیز کے ایلیک اتھانیزے کی وکٹ لینے کے بعد ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ، چٹاگانگ، 31 اکتوبر 2025 (منیر الزمان / اے ایف پی)

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ وہ آئی سی سی سے رابطے میں ہے اور ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش کے میچز کے مقام کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

بنگلہ دیش نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اپنے میچز انڈیا کے بجائے شریک میزبان سری لنکا میں کرانے کی درخواست کی ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو حالیہ پیش رفت کے بعد انڈین کرکٹ بورڈ کے مشورے پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) چھوڑنا پڑا۔ مستفیض الرحمان کو دسمبر میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ایک ملین ڈالر سے زائد میں خریدا تھا، تاہم بعد میں انہیں ٹیم سے فارغ کر دیا گیا۔

بی سی بی کے سینیئر عہدیدار نظم العابدین فہیم نے بتایا کہ آئی سی سی کے ساتھ سکیورٹی معاملات پر بات چیت جاری ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بی سی بی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بورڈ آئی سی سی اور ایونٹ سے متعلق اداروں کے ساتھ تعمیری رابطہ جاری رکھے گا تاکہ ٹیم کی شرکت کے لیے ایک قابلِ عمل اور دوستانہ حل نکالا جا سکے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز 7 فروری سے ہو گا اور بنگلہ دیش اپنے چاروں گروپ میچز انڈیا میں کھیلنے کے لیے شیڈول ہے۔ تاہم دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کے باعث بنگلہ دیش نے میچز کی منتقلی کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ 2024 میں ڈھاکہ میں ہونے والی عوامی تحریک کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ آیا تھا۔ بی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹیم کی سلامتی، تحفظ اور فلاح اس کی اولین ترجیح ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ