’کوشش ہے پاکستان کے لیے ورلڈ ٹائٹل جیتوں‘

ان دنوں گلاسگو میں ڈبلیو بی سی سلور ٹائٹل کے لیے ٹریننگ کرنے والے پاکستانی باکسر محمد وسیم مستقبل کے لیے پُرعزم ہیں۔

دنیا کے پانچ بہترین فلائی ویٹ باکسرز میں شامل بلوچستان کے محمد وسیم نومبر میں اپنے کیریئر کی ایک اور بڑی فائٹ لڑنے جا رہے ہیں۔ اس مقصد کے لیے وہ گلاسگو، سکاٹ لینڈ میں پچھلے تین ہفتے سے سخت تربیت کر رہے ہیں۔

محمد وسیم نے 13 ستمبر کو دبئی میں تھائی باکسر کانراڈو کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرکے پروفیشنل باؤٹ مقابلہ جیت لیا تھا جس کے بعد وہ ’ٹاپ فائیو‘ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وسیم کے مطابق اب وہ گلاسگو میں ڈبلیو بی سی سلور ٹائٹل کے لیے ٹریننگ کر رہے ہیں۔ ’یہ ایک بڑی فائٹ ہے، جس کے بعد ہماری کوشش ہے کہ ورلڈ ٹائٹل کھیلیں۔ میں پہلے بھی دو، تین سال تک ورلڈ چیمپیئن رہ چکا ہوں۔‘

دبئی میں کامیابی کے بعد محمد وسیم نے اپنی کامیابی پاکستانی عوام اور کشمیریوں کے نام کی تھی۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے وسیم نے پروفیشنل کیریئر میں اب تک 9 فائٹس لڑیں، جن میں سے انہیں آٹھ میں کامیابی ملی اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

وسیم کو 2018میں کوالالمپور میں ہونے والے فلائی ویٹ ٹائٹل مقابلے میں جنوبی افریقہ کے موروتی ایم تھلین نے شکست دی تھی۔ انہیں ایک عالمی کمپنی سپانسر کر رہی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل