سعودی عرب میں 10 لاکھ ملازمتوں کی گنجائش

2030 تک سیاحوں کی تعداد 10 کروڑ تک لے جانے کے لیے ملک کو 10 لاکھ کی افرادی قوت درکار ہے۔

(اے ایف پی فائل فوٹو)

سعودی عرب کی ریڈ سی ڈیویلپمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر جان پگانو نے کہا ہے کہ 2030 تک سیاحوں کی تعداد 10 کروڑ تک لے جانے کے لیے ملک کو 10 لاکھ کی افرادی قوت درکار ہے۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مسک گلوبل فورم سے خطاب میں پگانو نے زور دیا کہ ملک میں مذہبی سیاحت کو دوسرے شعبوں تک پھیلانے کی گنجائش موجود ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا ایک منصوبے کے تحت سعودی عرب میں 70 ہزار ملازمتیں پیدا کی جائیں گی، جس سے توقع ہے کہ ملک میں سہولیات سے بھرپور سیاحت کو فروغ ملے گا۔

پگانو نے کہا: ’بحیرہ احمر منصوبہ‘28 ہزار مربع کلومیٹر کے علاقے پر محیط ہے، جو بیلجیئم کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا منصوبے کی تکمیل کے دوران ماحول کا خیال رکھا جانا چاہیے۔

پگانو نے مزید کہا کہ ماحول انتہائی قیمتی اثاثہ ہے، جسے نقصان پہنچنے کی صورت میں ملک کو بہت کچھ کھونا پڑے گا۔

اس موقعے پر دیری گیٹ ڈیویلپمنٹ ایجنسی کے چیف ایگزیکٹو افسر جیری انزیریلو نے بتایا دیری کے تاریخی شہر کے منصوبے میں 55 ہزار افراد کو ملازمت دی جائے گی۔

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا