چار گولڈ میڈل، گیارہ چاندی اور دس کانسی کے تمغے: فاتح پاکستان

13 ویں ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے4 گولڈ میڈل حاصل کرلیے، جب کہ چاندی کے 11 اور کانسی کے 9 تمغے بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے جیتے۔

75 کے جی کیٹیگری کراٹے میں غلام عباس سادی نے سونے کا تمغہ حاصل کیا جس پر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بذریعہ ٹویٹ انہیں مبارک باد بھی دی۔ (ٹوئٹر)

نیپال میں جاری 13 ویں ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے 4 گولڈ میڈل حاصل کرلیے، جب کہ چاندی کے 11 اور کانسی کے 9 تمغے بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے جیتے۔

تیرہویں ساؤتھ ایشین گیمز کے مقابلے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو اور پوکھارا میں جاری ہیں جہاں پیر کو کراٹے کے مقابلوں میں پاکستانی ایتھلیٹس چھائے رہے۔

کراٹے میں پاکستان کی طرف سے شاہدہ عباسی نے گولڈ میڈل اور محمد اویس نے بھی انڈر 84 کلوگرام کی کیٹیگری میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

75 کے جی کیٹیگری کراٹے میں غلام عباس سادی نے سونے کا تمغہ حاصل کیا جس پر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بذریعہ ٹویٹ انہیں مبارک باد بھی دی۔ 

اوور 84 کیٹیگری میں پاکستان کے باز محمد نے سلور میڈل جیتا جب کہ نعمت اللہ نے مردوں کے انفرادی کاتا میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ ٹیم کاتا میں نرگس، شاہدہ اور نازگل نے پاکستان کے لیے سلور میڈل جیتا۔

مردوں کی ٹیم کاتا میں نعمت اللہ، نصیر احمد اور نعمان احمد نے کانسی میڈل حاصل کیا۔

اقرا انور نے خواتین کے 45 کے جی اور صابرہ گل نے خواتین کے 50 کے جی کراٹے مقابلوں میں برانز میڈل حاصل کیا۔

54 کے جی کی کیٹگری تائیکوانڈو میں شاہ زیب نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔

تائیکوانڈو میں مہرالنسا اور شہباز نے پیئر ایونٹ میں پاکستان کے لیے سلور میڈل جیتا جب کہ مہرالنسا نے انفرادی مقابلوں میں بھی برانز میڈل حاصل کیا۔

اقرا ، آصفہ اور مہرالنسا نے ٹیم ایونٹ میں برانز میڈل حاصل کیا جب کہ ممتاز اور آصفہ کی جوڑی نے پیئر میں برانز میڈل حاصل کیا۔

ٹینس میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر مینز ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی، پاکستان کی جانب سے اعصام الحق اور عقیل خان نے سنگلز جب کہ عابد اور مذمل نے ڈبلز میں کامیابی حاصل کی۔

پاکستان کی ساوتھ ایشین گیمز میں فتوحات پر بین الصوبائی رابطہ کی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے غلام عباس سادی کے طلائی تمغہ جیتنے پر انہیں مبارک باد دی ہے۔ وزیر بین الصوبائی رابطہ کے مطابق ان فتوحات پر قوم کو فخر ہے۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ساوتھ ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئیں تھیں۔ آج والی بال کے میچ میں پاکستان نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا جب کہ نشانے بازی کے مقابلوں میں پاکستان کے ذیشان، غفران اور عاکف کی ٹیم نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔

ساؤتھ ایشین گیمز میں اب تک میزبان نیپال 23 طلائی، 9 چاندی اور 12 کانسی کے تمغوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔ جب کہ بھارت نے 12 طلائی،13 چاندی،اور 8 کانسی کے تمغے حاصل کر کے دوسری پوزیشن پر ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل