بس ایک میٹھی سی دھن سنا کر: ناصر کاظمی بہ زبان عثمان قاضی

ناصر کاظمی کو پڑھنا اور ناصر کاظمی کے شعر تحت اللفظ پڑھنا، دونوں میں بہت فرق ہے،شعر فہمی آسان ہے لیکن سخن فہمی اور ادائی کار دیگر است۔ آج ان کے یوم پیدائش پر عثمان قاضی کی خصوصی گفتگو ملاحظہ کیجیے۔

آج (آٹھ دسمبر) ناصر کاظمی کا یوم پیدائش ہے۔  ناصر کاظمی کو پڑھنا اور ناصر کاظمی کے شعر تحت اللفظ پڑھنا، دونوں میں بہت فرق ہے۔

شعر فہمی آسان ہے لیکن سخن فہمی اور ادائی کار دیگر است۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

عثمان قاضی چند ماہ پہلے پاکستان آئے تو ان سے درخواست کی کہ صاحب کچھ اپنی آواز میں ریکارڈ کروا دیجیے تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آئے۔ 

ان کی شفقت کہ انہوں نے وقت نکالا اور ناصر کاظمی پر مختصر گفتگو کے ساتھ یہ ویڈیو ریکارڈ کروا دی۔

عثمان قاضی معاصر ویب سائٹس پر کالم لکھتے ہیں، صاحب علم ہیں، صائب الرائے ہیں، کتابیں پڑھتے ہیں، ذاتی کتب خانے میں قریب 30ہزار کتابیں رکھتے ہیں اور بسلسلہ معاش حال مقیم مشرق وسطیٰ ہیں۔

نثر ہو یا شاعری، ان کی پڑھت منتخب روزگار ہے اور فقیر اس صنعت کا اسیر ہے۔ آپ بھی سنیے اور ناصر کاظمی کو یاد کیجیے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ادب