خیال نہیں تھا میری زندگی میں ایسا فیصلہ آئے گا: خرم دستگیر

حالیہ عدالتی فیصلوں کے سوال پر ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کے فیصلے نے بلاشبہ عدلیہ کے وقار کو بلند کیا ہے اور عدالتی آزادی اور آئین کے لیے کھڑا ہونے کی طاقت کا جو آج مظاہرہ کیا گیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ 

سابق وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ آئین توڑنے والے کو سزا دئیے جانے سے آئین آج زندہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ن لیگ سے بڑا ہے اور اس فیصلے سے اللہ کے بعد منتخب نمائندوں کا حق حاکمیت مضبوط ہوا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

حالیہ عدالتی فیصلوں کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ آج کے فیصلے نے بلاشبہ عدلیہ کے وقار کو بلند کیا ہے اور عدالتی آزادی اور آئین کے لیے کھڑا ہونے کی طاقت کا جو آج مظاہرہ کیا گیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ 
پرویز مشرف کیس کی سپریم کورٹ میں متوقع اپیل پر ان کہنا تھا کہ انہیں نہیں لگتا کہ تحریک انصاف حکومت بحیثیت مدعی اس کیس کی پیروی کرے گی۔ 
انہوں نے کہا کہ ایک دفعہ اس طرح کا فیصلہ آ جانا ہی پیش رفت ہے۔
خرم دستگیر نے مزید کہا کہ ’حقیقت یہ ہے کہ میرا نہیں خیال تھا کہ میری زندگی میں ایسا فیصلہ آئے گا جو کہ آئین کی حفاظت کے لیے عدلیہ کھڑی ہو گی۔‘

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان