یوم طلاق کیا ہے اور یہ کب منایا جاتا ہے؟

نومبر میں رپورٹ کیا گیا تھا کہ انگلینڈ اور ویلز میں رہنے والے جوڑوں کے درمیان طلاق کی شرح نصف صدی کے دوران سب سے پست ترین سطح پر ہے۔

یہ  دن جنوری کے پہلے سوموار کو منایا جاتا ہے جو کہ رواں سال چھ جنوری کی تاریخ بنتی ہے۔ الگ ہونے والے جوڑے نئے سال کا آغاز نئی شروعات سے کرنا چاہتے ہیں۔ (پکسابے)

نئےسال کی آمد صرف کرسمس کی خوشیاں ہی ختم نہیں کرتی بلکہ یہ یوم طلاق کی آمد کا اعلان بھی کرتی ہے۔

حالیہ برسوں میں وکلا کے درمیان یوم طلاق نے شہرت حاصل کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس دن قانونی فرمز کی جانب سے جوڑوں میں علیحدگی اور طلاق کی تعداد میں اضافہ دیکھا جاتا ہے۔

یہ جنوری کے پہلے سوموار کو منایا جاتا ہے جو کہ رواں سال چھ جنوری کی تاریخ بنتی ہے۔ الگ ہونے والے جوڑے نئے سال کا آغاز نئی شروعات سے کرنا چاہتے ہیں۔

جنوری 2019 میں ازدواجی تعلقات کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیم ریلیٹ کی رپورٹ کے مطابق تہوار کے دنوں کے ان کی ویب سائٹ پر آنے والے افراد کی تعداد میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

سال کے پہلے تین کام کے دنوں کے دوران ریلیٹ کی ویب سائٹ گذشتہ سال کے دوران 84 فیصد زیادہ صارفین نے وزٹ کی۔

ریلیٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’ جنوری کے پہلے سوموار کو وکلا اور قانونی فرمز کو جوڑوں کی جانب سے طلاق کے لیے ملنے والی نئی انکوائریوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوتا ہے۔‘

جنوری 2017 کے دوران ریلیٹ کو ان کی ہیلپ لائن پر موصول ہونے والی کالز میں گذشتہ ماہ کی نسبت 24 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

اس کے علاوہ حاصل ڈائیورس سپورٹ سروس جو کہ 2018 سے فعال ہے سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کے مطابق سامنے آیا ہے کہ تقریباً 40 ہزار پانچ سو لوگوں کے بارے میں یہ پیش گوئی کی گئی تھی کہ وہ جنوری میں آن لائن سرچ میں ’طلاق‘ کا لفظ تلاش کریں گے۔

اماندہ میک السٹر جو کہ مانچسٹر کی رہائشی ہیں اور میک السٹر فیملی لا نامی قانونی فرم کی شریک مینیجر ہیں، کہتی ہیں کہ شاید لوگوں کو لگتا ہو کہ یوم طلاق وکلا کی جانب سے شہرت حاصل کرنے کے لیے اٹھائے جانے والا ایک مدعا ہے لیکن یہ ’ایک حقیقی معاملہ ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اماندہ کہتی ہیں ’وہ رشتے جو پہلے ہی تناؤ کا شکاو ہوتے ہیں چاہے ایسا کسی بھی وجہ سے ہو آخر کار ٹوٹ جاتے ہیں جب یہ افراد ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ وقت گزارتے ہیں۔ لیکن زیادہ تر جوڑے تہوار کے دنوں کے گزرنے کا انتظار کرتے ہیں تاکہ وہ اپنے بچوں، رشتہ داروں یا اپنے جلد ہی سابق ہو جانے والے ساتھی کے لیے ان چھٹیوں کو خراب نہ کر دیں۔‘

نومبر میں رپورٹ کیا گیا تھا کہ انگلینڈ اور ویلز میں رہنے والے مخلوط جوڑوں کے درمیان طلاق کی شرح نصف صدی کے دوران سب سے پست ترین سطح پر ہے۔

قومی شماریات کے ادارے او این ایس کے دفتر سے حاصل کردہ اعدادوشمار کے مطابق 2017 اور 2018 کے دوران مخلوط جوڑوں میں طلاق کے ایک لاکھ ایک ہزار چھ سو 69 کیس رپورٹ کیے گئے۔

لیکن 2018 اور 2019 کے دوران مخلوط جوڑوں کے درمیان طلاق کے 90 ہزار آٹھ سو 71 کیس رپورٹ کیے گئے جو کہ 1971 سے لے کر اب تک کی سب سے کم ترین شرح تھی۔

او این ایس کے مطابق دس میں سے چار شادیاں طلاق پر منتج ہوتی ہیں جن میں سے نصف میں شادی کے پہلے دس سال میں ہی علیحدگی ہو جاتی ہے۔

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا