’اسماعیل قاآنی جعلی شناخت کے ساتھ افغانستان کا دورہ کر چکے ہیں‘

افغانستان کے صوبہ بامیان کے گورنر طاہرظہیر نے کہا ہے کہ ایرانی قدس فورس کے نئے کمانڈر اسماعیل قاآنی نے گذشتہ سال ’جعلی شناخت‘ کے ساتھ صوبے کا دورہ کیا تھا۔

افغانستان کے صوبہ بامیان کے گورنر طاہرظہیر نے کہا ہے کہ ایرانی قدس فورس کے نئے کمانڈر اسماعیل قاآنی نے گذشتہ سال ’جعلی شناخت‘ کے ساتھ صوبے کا دورہ کیا تھا۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے 62 سالہ اسماعیل قاآنی کو قدس فورس کا کمانڈر مقرر کیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے پاسداران انقلاب میں ممتاز کمانڈر کی حیثیت سے اسماعیل قاآنی کی تعریف کی تھی۔

پاسداران انقلاب ملک کی سلامتی کی ذمہ دار انتہائی طاقتور فورس ہے۔ اس کی شاخ قدس فورس ایرانی فوج کے بیرون ملک خصوصی آپریشن انجام دیتی ہے۔

اسماعیل قاآنی کو جنرل قاسم سلیمانی کی جگہ قدس فورس کا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے۔ جنرل سلیمانی نے قدس فورس کے سربراہ کی حیثیت سے ایران کے بیرون ملک خفیہ اور فوجی آپریشنز کی منصوبہ بندی کی۔ جنرل سلیمانی جمعے کو بغداد ہوائی اڈے پر امریکی حملے میں مارے گئے تھے۔

افغانستان کے سنگلاخ وسطی صوبے کے گورنر نے جمعرات کو کہا ہے کہ گذشتہ سال اسماعیل قاآنی اور دوسرے آٹھ ایرانی شہریوں نے ایک چھوٹے طیارے میں بامیان کا سفر کیا۔ جنرل قاآنی نے اپنا تعارف افغانستان میں ایران کا نائب سفیر کہہ کر کروایا اور اپنا نام اسماعیلی بتایا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

افغان گورنر طاہر ظہیر نے عرب نیوز کو ٹیلی فون پر بتایا ہے کہ ’انہوں نے مرکزی افغان حکومت کے ساتھ رابطے سے سفر کیا۔ قابل احترام (افغان) وزارت خارجہ کو جاننے کی ضرورت ہے کہ انہیں کس نام اور کس قسم کے پاسپورٹ پر کیسے ویزا دیا گیا۔‘

طاہر ظہیر نے کہا کہ قاآنی نے ایرانی فنڈ سے تعمیر ہونے والے 120 بستروں کے ہسپتال پر کام دوبارہ شروع کروانے کے لیے بامیان کا دورہ کیا تھا۔ اس ہسپتال پر حالیہ مہینوں میں کام بند ہو گیا تھا۔

افغانستان اور پاکستان کی سرحد ملتی ہے۔ افغانستان میں بڑی تعداد میں شیعہ آباد ہیں۔ اس فرقے کے ماننے والے کئی افراد کو حالیہ برسوں میں عراق اور شام میں لڑنے کے لیے مبینہ طور پر قدس فورس میں بھرتی کیا گیا۔

منگل کو افغان وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ قاآنی نے افغانستان میں سفارت کار کی حیثیت سے کبھی کام نہیں کیا۔

افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ ادریس زمان نے کہا ہے کہ قاآنی کے دورے کی چھان بین کی جا رہی ہے لیکن یہ بات صاف ہے کہ وہ ’کبھی نائب سفیر نہیں رہے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا