ہاشم آملہ پشاور زلمی کو بلے بازی کے گُر سکھائیں گے

پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی افریقہ اور دنیائے کرکٹ کا بڑا نام ہاشم آملہ زلمی ٹیم میں بطور بیٹنگ مینٹور ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

ہاشم آملہ  44 انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 12 سو سے زائد رنز بنا چکے ہیں (اے یف پی)

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں جنوبی افریقہ کے سٹار بلے باز پشاور زلمی کا حصہ ہوں گے اور بلے بازوں کو بیٹنگ کے گُر بھی سکھائیں گے۔

پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی نے جمعرات کو اعلان کیا کہ جنوبی افریقہ اور دنیائے کرکٹ کا بڑا نام ہاشم آملہ زلمی ٹیم میں بطور بیٹنگ مینٹور ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

اس موقع پر پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ ہاشم آملہ لیجنڈ بیٹسمین اور دنیائے کرکٹ کا بڑا نام ہیں، انہیں زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ اور ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے کہا کہ ہاشم آملہ کا پشاور زلمی سے منسلک ہونا باعث خوشی ہے۔

ان کا کہنا تھا: ’پشاور زلمی ہر سال پی ایس ایل میں نوجوان کرکٹرز کو بڑے کرکٹ لیجنڈز کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ ہاشم آملہ کی موجودگی سے جہاں بیٹسمینوں کو فائدہ ہوگا وہیں ہمارے نوجوان کرکٹرز کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

جنوبی افریقی بلے باز ہر طرح کی کرکٹ میں اپنی بیٹنگ کے جوہر دکھا چکے ہیں اور وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

وہ 44 انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 12 سو سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔

اس کے علاوہ  ہاشم آملہ 124 ٹیسٹ میچوں میں 9282 اور 181 ایک روزہ میچوں میں 8113 رنز سکور کر چکے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ