’ٹرمپ سر، آپ میرے دیوتا ہیں‘

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک مداح ان کے دورہ بھارت کی خوش انوکھے انداز میں منا رہے ہیں۔

بسا کرشنا نے صدر ٹرمپ کا  ایک بت بنایا ہے جو انہوں نے بھارتی ریاست تلنگانا میں اپنے گھر میں رکھا ہے (اے ایف پی)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک مداح ان کے دورہ بھارت کی خوش انوکھے انداز میں منا رہے ہیں۔ بسا کرشنا نامی یہ مداح اپنے گھر پر صدر ٹرمپ کے قدِ آدم بت کے آگے ’پوجا‘ کر رہے ہیں۔

تینتیس سالہ بسا کرشنا نے خود ایک بت بنایا ہے جو انہوں نے بھارتی ریاست تلنگانا میں اپنے گھر میں رکھا ہے اور وہ اس کی ’پوجا‘ کرتے ہیں۔

انہوں نے خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا: ’ٹرمپ سر، آپ میرے دیوتا ہیں۔‘

بسا کا مزید کہنا تھا کہ ’بھارت میں خوش آمدید۔ میں بہت خوش ہوں۔‘

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ دو روزہ دورے پر 24 فروری کو بھارت آ رہے ہیں جہاں وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

صدر ٹرمپ ریاست گجرات میں سردار ولابھبھائی پٹیل سٹیڈیم کا افتتاح کریں گے جو دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ سٹیڈیم ہے۔ اس تقریب کو ’نمستے ٹرمپ ریلی‘ کا نام دیا گیا ہے جبکہ اس میں ایک لاکھ دس ہزار افراد کے شریک ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔
 
بسا کرشنا نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شائع کی ہیں جن میں انہوں نے نیلی یا لال شرٹ پہن رکھی ہے جس پر صدر ٹرمپ کا نام لکھا ہوا ہے جبکہ انہوں نے ہاتھ میں ان کی تصویر اٹھا رکھی ہے۔

اس سے قبل کرشنا نے گذشتہ سال تلنگانا ٹوڈے نامی مقامی اخبار کو بتایا تھا کہ ’میں اپنے خدا سے دعا کر رہا ہوں کہ میں ایک بار ’اپنے دیوتا‘ سے مل سکوں۔‘                

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا