کرونا وائرس: بین الاقوامی فلائٹ آپریشن دو ہفتوں کے لیے معطل

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 21 مارچ سے چار اپریل تک ہرقسم کی غیر ملکی پروازیں ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر معطل رہیں گی۔

(فائل تصویر: اے ایف پی)

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے  اے) حکام نے ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر تمام غیر ملکی پروازوں کو فی الحال دو ہفتے کے لیے معطل کیا جا رہا ہے۔

سی اے اے کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 21 مارچ سے چار اپریل تک ہرقسم کی غیر ملکی پروازیں ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر معطل رہیں گی۔

سی اے اے حکام نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ 'کرونا وائرس کے تمام مریض غیر ملکی پروازوں اور بیرون ملک سے آ رہے ہیں جس سے ملک میں یہ وائرس پھیل رہا ہے اور ایئرپورٹس پر سخت سکریننگ کے باوجود مشکلات پیش آ رہی ہیں، اس لیے موجودہ حالات کے تناظر میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔'

 نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ غیر معمولی حالات کی وجہ سے لیا گیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دو ہفتے بعد جب فلائٹس بحال کی جائیں گی تو پی سی آر ٹیسٹ سرٹیفکیٹ کی شرط سفارتی عملے اور خصوصی فلائٹ پر لازم نہیں ہو گی، لیکن پاکستان پہنچنے پر ہیلتھ سکریننگ کے عمل سے گزرنا ہو گا۔

گذشتہ شب نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام میں شریک معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بیان دیا تھا کہ بین الاقوامی پروازوں کو بند کرنے کا سخت فیصلہ لینا پڑے گا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ  غیرملکی پروازوں سے متعلق دو ہفتوں کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کی طرف جا رہے ہیں، کیونکہ اوور سیز پاکستانیوں اور انٹرنیشنل فلائٹس سے متعلق سخت فیصلے کرنے کے علاوہ اب اور کوئی چارہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ملکی صورت حال پر ہونے والے اہم اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ دو ہفتے بین الاقوامی پروازوں کا مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان