ایک سگریٹ نے 35 سال پرانا قتل کیس حل کروا دیا

امریکی ریاست فلوریڈا میں پولیس نے 35 سال قبل ایک جواں سال ماں کو قتل کرنے والے 57 سالہ ملزم کو گرفتارکر لیا۔

57 سالہ ملزم ڈینیئل ویلز (ایسکیمبیا کاؤنٹی جیل)

امریکی ریاست فلوریڈا میں پولیس نے 35 سال قبل ایک جواں سال ماں کو قتل کرنے والے 57 سالہ ملزم کو گرفتارکر لیا۔

اس سرد کیس کی تفتیش کرنے والوں نے بدھ کو فلوریڈا کے شہر پینساکولا میں 23 سالہ ٹونیا میکِنلے کے قتل کیس میں ڈینیئل ویلز نامی شخص کو حراست میں لیا ہے۔

اخبار دی پینساکولا نیوز جرنل کی جانب سے دیکھے گئے وارنٹ گرفتاری کے مطابق ویلز کو ایک سگریٹ پر پائے گئے ڈی این اے کے بعد گرفتار کیا گیا۔ یہ ڈی این اے اُس نمونے سے میچ کر گیا تھا جو واردات کی جگہ سے حاصل کیا گیا۔

1985 میں نئے سال کے موقعے پر میکِنلے علی الصبح مردہ حالت میں ملی تھیں۔ جنسی حملے کے بعد ان کا گلا گھونٹا گیا تھا۔ پولیس نے کہا کہ میکِنلے کی لاش 'ایک سڑک کے کنارے پڑی پائی گئی تھی۔' 

انہیں قتل کر کے ان کے 18 ماہ کے بچے کو ماں سے محروم کر دیا گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اُس وقت پولیس نے قتل کے بعد کسی کو گرفتار نہیں کیا تھا تاہم اب ویلز کو پکڑ لیا گیا ہے۔

پینساکولا پولیس نے ایک بیان میں کہا: 'مضبوط شواہد اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ درجنوں لوگوں کے انٹرویو کے باوجود مجرم کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ ایسا لگتا ہے کہ ہرچند سال کے بعد ایک نیا سراغ سامنے آتا اور ہم سب کچھ چھوڑ دیتے جس کے بعد وہ بے سود ثابت ہوتا۔

'ہم نے کئی بار ایسا کیا۔ اس دوران ایک لڑکا ماں کے بغیر جوان ہو گیا۔ والدین نے اپنی بیٹی کو انصاف ملے بغیر دفن کر دیا اور قاتل آزاد گھومتا رہا۔'

رپورٹس کے مطابق ٹیکنالوجی میں جدت کی بدولت پولیس کو سگریٹ کے ذریعے لیے گئے اُس ڈی این اے کے موازنے کا موقع مل گیا جو اس نے ویلز سے خفیہ طور پرحاصل کیا تھا۔

یہ ڈی این اے کرائم سین سے حاصل کیے گئے نمونے سے میچ کر گیا اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

دی پینساکولا نیوزجرنل کی رپورٹ کے مطابق ویلز کو قتل عمد اور جنسی تشدد کے الزامات کا سامنا ہے۔ 

جب میکِنلے کا قتل ہوا تو ان کے بیٹے ٹموتھی ڈیوڈسن جونیئر کی عمر 18 ماہ تھی۔ انہوں نے اخبار کو ماں کے بغیر بڑے ہونے کا دکھ کچھ یوں بیان کیا: 'میری ماں نے مجھے کبھی نہیں پالا، وہ کبھی میری زندگی کا حصہ نہیں رہیں۔' 

میکِنلے کی 62 سالہ بہن نے این بی سی کو بتایا: 'مجھے واقعی علم نہیں تھا کہ کبھی ایسا (گرفتاری) ہو گا۔ میں واقعی ایسا نہیں سوچتی تھی کہ یہ میری زندگی میں ہوگا، 35 برس کے بعد تو ہرگز نہیں۔'

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ