ایف بی آئی کو مطلوب دو ملزمان پاکستان سے گرفتار

گرفتار شدگان میں 31 سالہ وقار گھمن نیو یارک میں ٹرک ڈرائیور تھے،جب کہ دوسرے ملزم 35 سالہ محسن ضمیر آئی ٹی اسپیشلسٹ ہیں۔

(اے ایف پی)

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر عبدالرب کے مطابق دونوں ملزمان پر نیویارک کے ایک بینک میں ڈکیتی کا الزام ہے اور انہیں لاہور کے ایک بینک میں جعلسازی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔

ایف بی آئی کی ویب سائٹ کے مطابق امریکی تحقیقاتی ادارے نے دونوں ملزمان کی گرفتار ی پر پندرہ پندرہ ہزار ڈالر کا انعام مقرر کر رکھا تھا۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق گرفتار شدگان میں 31 سالہ وقار گھمن نیو یارک میں ٹرک ڈرائیور تھے،جب کہ دوسرے ملزم 35 سالہ محسن ضمیر آئی ٹی اسپیشلسٹ ہیں۔

تفصیل کے مطابق ملزم محسن منیر اور وقار گھمن 2016 میں امریکہ میں بنک فراڈ کر کے پاکستان میں روپوش ہو گئے تھے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے ان دونوں ملزمان کو پاکستان میں بھی اے ٹی ایم فراڈ کے الزام میں گرفتار کیا۔ جب تحقیقات کی گئیں تو پتہ چلا کہ یہ ملزمان امریکہ کی ایف بی آئی کو بھی مطلوب ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایف بی آئی ویب سائٹ کے مطابق نیویارک کے ایک بنک میں وہ دونوں داخل ہوئے اور عملے پر پستول تان کر دھمکی دیتے ہوئے بیگ میں کاؤنٹر پر موجود پیسے بھرنے شروع کر دیے۔ 
گھمن نے اسلحے کے زور پر لاکر کھلوا کر بھی رقم اکٹھی کی۔ 
دونوں افراد اس کے بعد بنک سے فرار ہو گئے۔
امریکہ میں ان کے وارنٹ 14 فروری 2017 سے نکلے ہوئے تھے۔ 

ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق دونوں ملزمان کو لاہور میں ایک بینک میں جعلسازی کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان