دورہ انگلینڈ: پاکستان کے کون سے پانچ کھلاڑی اہم ہوں گے؟

پاکستانی سکواڈ میں بابر اعظم اور یاسر شاہ کے علاوہ کون سے پانچ کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف سیریز میں کلیدی ثابت ہوسکتے ہیں؟

نسیم شاہ، عثمان شنواری اور روحیل نذیر (اے ایف پی)

پاکستان کی 20 رکنی ٹیم مانچسٹر پہنچ چکی ہے، جو 15 دن آئسولیشن میں رہنے کے بعد 30 جولائی کو پہلے ٹیسٹ میچ سے انگلینڈ کے خلاف اپنے ٹور کا باقاعدہ آغاز کرے گی۔

انگلینڈ میں ڈومیسٹک کرکٹ نہ ہونے کی وجہ سے گرین شرٹس کو اس مرتبہ تیاری کے لیے کوئی میچ نہیں ملا۔ آئیں دیکھیں کہ اس پاکستانی سکواڈ میں مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم اور لیگ سپنر یاسر شاہ کے علاوہ کون سے پانچ اہم کھلاڑی پاکستان کی کامیابی میں کلیدی ثابت ہو سکتے ہیں۔

نسیم شاہ

تیز بولر نسیم شاہ نے 16 سال کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلانا شروع کی۔ چار ٹیسٹ میچوں کے مختصر کیریئر میں وہ دو میچوں میں چار اور پانچ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ ان کے پاس ٹیسٹ میچ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی کا ریکارڈ بھی ہے۔ وہ 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرنے کے اہل ہونے کی وجہ سے تیز انگلش وکٹوں پر خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔

عثمان شنواری

بائیں بازو کے تیز بولر عثمان شنواری کو سوئنگ اور سیم بولنگ پر کافی مہارت ہے، جس کا مظاہرہ انہوں نے سری لنکا کے خلاف 21 گیندوں میں پانچ وکٹیں لے کر کیا۔ یہ شاندار بولر انگلینڈ میں پاکستان کے لیے کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

موسیٰ خان

انیس سالہ موسیٰ نے حال ہی میں پی ایس ایل فائیو کے دوران 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروا کر توجہ حاصل کی۔ اپنے قد کی وجہ سے وہ اضافی باؤنس بھی حاصل کر لیتے ہیں۔

روحیل نذیر

پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کے کپتان نے ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کی بھرمار کی ہے۔ بلے بازی کے ساتھ ساتھ وہ وکٹ کیپنگ بھی کرسکتے ہیں۔ ان کا انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ کھیلنے کا قوی امکان ہے، جس سے پاکستانی بیٹنگ مضبوط ہوگی۔

خوشدل شاہ

اس نوجوان کھلاڑی نے ٹی 20 اور ایک روزہ مقابلوں میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔ انہیں گیند کی پٹائی پسند ہے اور ساتھ میں باؤلنگ بھی کرواسکتے ہیں۔ انہیں شاید ہم ٹی 20 مقابلوں میں دیکھ پائیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ