سعودی عرب: اقاموں اور ویزوں میں تین ماہ کی مفت توسیع

سعودی وزارت داخلہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’کرونا سے پیدا ہونے والے معاشی مسائل کے اثرات میں کمی لانے کے لیے مملکت کی جانب سے سرمایہ کاروں، کاروباری اداروں اور تمام افراد کی امداد کے لیے کیے گیے متعدد اقدامات میں سے ایک یہ ہے۔

(اے ایف پی)

سعودی عرب حکام نے مملکت میں موجود غیر ملکیوں (تارکین) کے لیے اقاموں اور ویزوں کی مدت میں تین ماہ توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

یہ توسیع ان غیر ملکیوں کے اقاموں کے لیے بھی موثر ہوگی جو مابعد کرونا انتظامات کے تحت سفری پابندیوں کی وجہ سے ایگزٹ ری انٹری پر بیرون ملک موجود ہیں نیز ان کے ویزوں میں بھی اتنی ہی مدت کے لیے توسیع مفت کی جائے گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سعودی وزارت داخلہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’کرونا سے پیدا ہونے والے معاشی مسائل کے اثرات میں کمی لانے کے لیے مملکت کی جانب سے سرمایہ کاروں، کاروباری اداروں اور تمام افراد کی امداد کے لیے کیے گیے متعدد اقدامات میں سے ایک یہ ہے۔

اعلامیے کے مطابق ان غیر ملکیوں کے ایگزٹ ری انٹری ویزوں میں بھی تین ماہ کی مفت توسیع ہوگی جن کے ویزے استعمال نہیں ہوئے یا پروازیں معطل ہو جانے کی وجہ سے وہ بیرون ملک نہیں جاسکے یا مملکت واپس نہیں پہنچ سکے۔

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا