حلیمہ سلطان پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر بنیں گی؟

پاکستانی ٹوئٹر پر گذشتہ رات سے ایک بار پھر حلیمہ سلطان اور ارطغرل کا چرچا ہے جس کی وجہ اس مرتبہ حلیمہ سلطان کی وہ ٹویٹ ہے جس میں انہوں نے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کو جلد ہی ’اچھی خبر‘ سنانے کا وعدہ کیا ہے۔

اسرا بلجیک  نےترک ڈرامہ سیریل دیریلش ارتطغرل میں ’حلیمہ سلطان‘کا کردار ادا کیا ہے (اسرا بلجیک/انسٹاگرام)

پاکستانی ٹوئٹر پر گذشتہ رات سے ایک بار پھر حلیمہ سلطان اور ارطغرل کا چرچا ہے جس کی وجہ اس مرتبہ حلیمہ سلطان کی وہ ٹویٹ ہے جس میں انہوں نے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کو جلد ہی ’اچھی خبر‘ سنانے کا وعدہ کیا ہے۔

ان کی اس ٹویٹ کے بعد ہر ذہن میں صرف ایک ہی سوال ہے کہ کیا مشہور ترک ڈرامہ سیریل دیریلش ارتطغرل میں ’حلیمہ سلطان‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ اسرا بلجیک پی ایس ایل میں پشاور زلمی کا حصہ بننے جا رہی ہیں؟

 اسرا بیلجک کی اس ٹویٹ کے بعد پاکستانی ٹوئٹر صارفین کی جانب سے اس بارے میں دھڑا دھڑ ٹویٹس کی جانے لگیں اور دیکھتے ہی دیکھتے ’حلیمے سلطان‘ کا نام ٹرینڈز پینل پر دکھائی دینے لگا۔

گذشتہ رات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ سے کی جانے والی ایک ٹویٹ میں ترکش اداکارہ اسرا بلجیک نے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی اور پشاور زلمی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں بہت جلد آپ سے ایک اچھی خبر شیئر کرنے والی ہوں۔‘

جس پر جاوید آفریدی نے ان کا شکریہ ادا کیا جبکہ پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی کھلاڑی وہاب ریاض نےبھی اپنی ٹویٹ میں جاوید آفریدی کا مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اس اچھی خبر کو سننے کا انتظار کر رہا ہوں۔‘

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں جاوید آفریدی نے ’ارطغرل‘ کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار انجن التان کو پشاور زلمی کا برینڈ ایمبیسیڈر بنانے کی پیشکش کے حوالے سے ایک ٹویٹ کی تھی جس کو پاکستانی ٹوئٹر صارفین میں کافی پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔

جاوید آفریدی نے اپنی ٹویٹ میں اپنے فالوورز پوچھا تھا اگر ’ارطغرل‘ کو پی ایس ایل ٹیم پشاور زلمی کا برینڈ ایمبیسیڈر بنایا جائے تو کیسا رہے گا؟

جس پر پشاور زلمی کے مداحوں کی بڑی تعداد نے ارطغرل کے ساتھ ساتھ حلیمہ سلطان یعنی اسرا بلجیک کو بھی پشاور زلمی کا حصہ بنانے کی فرمائش کی تھی۔ جس پر جاوید آفریدی نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے ’حلیمہ سلطان‘ کو بھی اس پیشکش کے حوالے سے مداحوں سے سوال پوچھا تھا۔

 ان دونوں ٹویٹس کے بعد پاکستانی صارفین کی ایک بہت بڑی تعداد نے جاوید آفریدی کے اس خیال کی حمایت کرتے ہوئے دونوں اداکاروں کو پشاور زلمی کا برینڈ ایمبیسیڈر بنانے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

خیال رہے ترک ڈرامہ سیریل دیریلیش ارطغرل پاکستانی وزیر اؑعظم عمران خان کی فرمائش پر سرکاری ٹی وی پی ٹی وی پر اردو ڈبنگ کے ساتھ دکھایا جا رہا ہے اور یوٹیوب پر موجود اس کی اقساط کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ