مفادات کا ٹکراؤ: کوہلی کو تحقیقات کا سامنا

بورڈ کو شکایت ملی ہے کہ بھارتی کپتان کا دو کاروباروں میں کردار قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

(اے ایف پی)

بھارتی کپتان وراٹ کوہلی کو دو کاروباروں میں اپنی پوزیشن کی وجہ سے مفادات کے ممکنہ ٹکراؤ پر تحقیقات کا سامنا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ  (بی سی سی آئی) کے افسر برائے اخلاقیات ڈی کے جین نے اتوار کو کہا کہ وہ ایک سٹیٹ ایسوسی ایشن کے رکن کی شکایت کی جانچ پڑتال کریں گے۔

مدھیہ پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کے رکن سنجیو گپتا نے الزام عائد کیا کہ کوہلی کے عہدے ملکی کرکٹ بورڈ کے قوانین کی خلاف ورزی ہیں، جن کے مطابق کوئی فرد ایک سے زائد عہدے نہیں رکھ سکتا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بھارتی میڈیا کے مطابق جین نے کہا 'مجھے ایک شکایت ملی ہے۔ میں اس کا جائزہ لینے کے بعد طے کروں گا یہ کیس بنتا ہے یا نہیں۔ اگر یہ کیس بنا تو پھر کوہلی کو جواب دینے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔'

گپتا کا دعویٰ ہے کہ بھارتی کپتان کے شریک ڈائریکٹرز  'ویراٹ کوہلی سپورٹس' اور 'کارنر سٹون وینچر پارٹنرز'  کے علاوہ  ٹیلنٹ ایجنسی 'کارنر سٹون سپورٹ اینڈ انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ 'کے بھی ڈائریکٹر ہیں۔ یہ ایجنسی بھارتی کرکٹرز کی برانڈنگ اور کمرشل مفادات کے معاہدے کرتی ہے۔

اے ایف پی کے مطابق گپتا اس سے قبل سچن تندلکر، وی وی ایکس لکشمن اور راہول ڈریوڈ کے خلاف بھی ایسی ہی شکایات درج کرا چکے ہیں۔ان تینوں کھلاڑیوں کو بورڈ نے نوٹس جاری کیےتھے، لیکن آخر میں  تینوں کو کلیئر کر دیا گیا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ