حج سیزن میں مکہ میں غیرمجاز داخلے پر10 ہزار ریال جرمانے کا اعلان

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اس موسم حج کے دوران مکہ مکرمہ میں مقررہ اجازت نامے کے بغیر داخل ہونے والے افراد پر 10 ہزار ریال (تقریباً چار لاکھ 43 ہزار روپے) فی کس جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس جرمانے کا اطلاق 19 جولائی سے ہوگا اور دو اگست تک نافذ العمل رہے گا۔(اے ایف پی فائل)

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اس موسم حج کے دوران مکہ مکرمہ میں مقررہ اجازت نامے کے بغیر داخل ہونے والے افراد پر 10 ہزار ریال (تقریباً چار لاکھ 43 ہزار روپے) فی کس جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی نشریاتی ادارے 'العربیہ' کے طابق وزارت داخلہ نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ اس جرمانے کا اطلاق 19 جولائی سے ہوگا اور دو اگست تک نافذ العمل رہے گا۔

اگر کوئی شخص مکہ میں غیر مجاز داخلے کی پابندی کی دوبارہ خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا تو اس کو دُگنا جرمانہ ادا کرنا پڑے گا اور یہ رقم 20 ہزار ریال (آٹھ لاکھ 85 ہزار روپے) ہوگی۔

سعودی پریس ایجنسی کے جاری کردہ بیان کے مطابق 'وزارت داخلہ نے تمام شہریوں اور مکینوں پر زوردیا ہے کہ وہ اس سال حج سیزن کے لیے جاری کردہ ہدایات کی پاسداری کریں۔ اس نے واضح کیا ہے کہ سکیورٹی افسر مسجد الحرام اور دوسرے مقدس مقامات کی جانب جانے والی شاہراہوں پر فرائض انجام دیں گے اور مخصوص عرصے کے دوران میں مقدس مقامات میں داخلے کی کسی بھی کوشش کی نگرانی کریں گے۔'

سعودی عرب نے گذشتہ ماہ کرونا (کورونا) وائرس کی وبا کے پیش نظر اس سال محدود پیمانے پر حج کا اعلان کیا تھا۔ حج اسلام کے پانچ ارکان میں سے ایک ہے اور یہ ہر صاحب استطاعت مسلمان پر زندگی میں ایک مرتبہ فرض ہے۔ گذشتہ سال پچیس لاکھ سے زیادہ فرزندانِ توحید نے فریضۂ حج ادا کیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سعودی حکام نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ اس مرتبہ صرف 10 ہزار عازمین کرام حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کریں گے۔ ان میں سعودی عرب میں مقیم غیرملکی تارکینِ وطن کی تعداد 70 فیصد ہوگی اور 30 فیصد سعودی شہری حج ادا کریں گے۔

غیر سعودی عازمین حج کے لیے آن لائن درخواستوں کے اندراج کی آخری تاریخ گزر چکی ہے۔ ان کی رجسٹریشن کا عمل سوموار 6 جولائی سے شروع ہوا تھا اور جمعہ 10 جولائی تک جاری رہا تھا۔ سعودی شہریوں کے انتخاب کا عمل ابھی شروع نہیں ہوا ہے۔

وزارت حج وعمرہ نے وضاحت کی ہے کہ حج کے لیے درخواست گزار غیر سعودیوں کا انتخاب ایک الیکٹرانک نظام کے ذریعے کیا جائے گا۔ اس طریقے سے جو عازمین منتخب ہوں گےانہیں نوٹی فکیشن کے بعد مقررہ تاریخ تک تمام درکار دستاویزات جمع کرانا ہوں گی۔

سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے عازمینِ حج کے لیے صحت کے کڑے معیارات وضع کیے ہیں اور سخت حفاظتی احتیاطی تدابیر کا نفاذ کیا جارہا ہے۔ تمام عازمین کو مناسک حج کی ادائیگی کے دوران اور ان کی تکمیل کے بعد ان کی پاسداری کرنا ہوگی۔

سعودی عرب کے مرکز برائے انسدادِ امراض اور کنٹرول نے گذشتہ اتوار آیندہ حج سیزن کے لیے کرونا وائرس سے متعلق حفاظتی تدابیر اور پابندیوں کی ایک فہرست جاری کی تھی۔ تمام عازمین حج کو اس کی لازماً پاسداری کرنا ہوگی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا