کرونا کے سائے میں بِگ بیش لیگ کرانے کا اعلان

کرکٹ آسٹریلیا نے کرونا کی وبا کے باوجود رواں سال دسمبر میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی بِگ بیش لیگ کے مکمل شیڈول کا اعلان کر دیا۔

بدھ کو کیے گئے اعلان میں تسلیم کیا ہے کہ کرونا کی وبا اعلان کردہ شیڈول کو متاثر کر سکتی ہے (اے ایف پی)

کرکٹ آسٹریلیا نے کرونا کی وبا کے باوجود رواں سال دسمبر میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی بِگ بیش لیگ کے مکمل شیڈول کا اعلان کر دیا۔ تاہم بدھ کو کیے گئے اعلان میں تسلیم کیا گیا ہے کہ کرونا کی وبا اعلان کردہ شیڈول کو متاثر کر سکتی ہے۔

اعلان کردہ شیڈول کے مطابق دسویں بِگ بیش لیگ کا باقاعدہ آغاز تین دسمبر کو ایڈیلیڈ سٹرائیکرز اور میلبورن رینیگیڈس کے درمیان میچ سے ہوگا جس کے بعد ملک بھر میں لیگ کے 60 میچز منعقد کیے جائیں گے اور ٹورنامنٹ کا فائنل چھ فروری کو ہوگا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دسمبر سے شروع ہونے والی لیگ اور 17 اکتوبر سے 29 نومبر تک ویمن بِگ بیش لیگ کے انعقاد کا مطلب یہ ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا براڈکاسٹرز کے ساتھ کیے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرے گا اور اسے جرمانے کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

تاہم اب بھی شیڈول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ حال ہی میں میلبرن اور سڈنی میں کرونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد آسٹریلیا میں بین الاقوامی سفر پر تاحال پابندی قائم ہے۔

بِگ بیش لیگ کے چیف الیسٹر ڈبسن نے کہا کہ لیگ کے دوران صحت عامہ کے مشوروں پر عمل کیا جائے گا اور عوام، کھلاڑیوں اور معاون عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہیلتھ پروٹوکول کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ڈبسن نے کہا: ’جیسا کہ ہم  دیکھ رہے ہیں کہ کرونا وائرس کے دور میں لیگ کا شیڈول طے کرنا چیلنجز سے خالی نہیں ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا: ’لیگ کے باہر بھی کئی عوامل حائل ہیں جو بعد میں شیڈول پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔‘

آسٹریلیا اے ٹیم کے ٹوورز اور کرکٹ آسٹریلیا الیون کے میچز کو کرونا (کورونا) وائرس کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے لیکن ڈومیسٹک شیفیلڈ شیلڈ اور ہوم انٹرنیشنل سیریز جس میں بھارت کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی شامل ہے، کو برقرار رکھا گیا ہے۔

اکتوبر اور نومبر میں آسٹریلیا میں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ملتوی ہو جانے کے بارے میں جلد ہی کسی فیصلے کے اعلان کی توقع کی جا رہی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ