کیا بغیر چیخے رولر کوسٹر پر رائیڈ ممکن ہے؟

منہ کے ذریعے نکلنے والے ذرات سے وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر جاپان کے ایک پارک نے رولر کوسٹر پر بغیر چیخے بیٹھنے کے لیے ویڈیو جاری کی ہے۔

ہو سکتا ہے کہ ہدایات جاری کرنے والی یہ ویڈیو آپ کو زیادہ پسند نہ آئے کیونکہ اس ویڈیو میں جاپان کے تفریحی پارک کے دو اعلیٰ اہلکار رولر کوسٹر جیسے جھولے پر بیٹھ کر ’اندر ہی اندر‘ چیخنے کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

اس کا مقصد بلند آواز میں چلانے سے روکنا ہے تاکہ کرونا وائرس کو پھیلنے نہ دیا جائے اور تفریح بھی ہو جائے۔

تفریحی پارک کے ترجمان فوجی کیوکو کہتے ہیں کہ ’اب ہمارے کسٹمر رولر کوسٹر پر خاموشی سے بیٹھیں گے۔‘

 ویڈیو میں پارک کے ایک اہلکار سیدھے اور خاموش بیٹھے ہیں جبکہ جو آواز آ رہی ہے وہ صرف رولر کوسٹر اور ہوا چلنے کی ہے۔

جیسے ہی رولر کوسٹر نیچے کی طرف جاتا ہے تو دونوں اہلکار اپنے بال اور ماسک ٹھیک کرتے ہیں مگر خاموشی کے ساتھ۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

رائیڈ کے اختتام پر ایک شخص ہلتے ہوئے اپنے ہاتھ سیٹ ہینڈلز پر سے ہٹا لیتا ہے۔ جس کے بعد ایک سیاہ سکرین نمودار ہوتی ہے جس پر لکھا ہوتا ہے کہ بعض سوشل میڈیا صارفین نے 2020 کے لیے نعرہ ترتیب دیا ہے: ’دل میں ہی چیخیں۔‘

یہ ویڈیو پہلی مرتبہ گذشتہ ماہ پوسٹ کی گئی تھی۔ٹوئٹر پر اس ویڈیو کو دیکھنے والے دنیا بھر کے صارفین نے خوشی کا اظہار کیا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا