فلپائن میں زلزلہ: ایک ہلاک، 40 سے زائد زخمی

امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق بیکول کے علاقے میں واقع مسبیٹ نامی جزیرے میں صبح آٹھ بج کر تین منٹ پر 6۔6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 زلزلے کی وجہ سے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے جب کہ عمارتوں اور سڑکوں کو نقصان پہنچا۔ (اے ایف پی)

وسطی فلپائن میں منگل کو آنے والے 6.6 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 43 زخمی ہو گئے۔

 زلزلے کی وجہ سے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے جب کہ عمارتوں اور سڑکوں کو نقصان پہنچا۔

امریکی جیالوجیکل سروے نے کہا ہے کہ بیکول کے علاقے میں واقع مسبیٹ نامی جزیرے میں صبح آٹھ بج کر تین منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی گہرائی کم تھی۔

کیٹنگن کے قصبے میں سٹاف سارجنٹ انٹونیو کلیمنٹ نے بتایا: 'زلزلے کی شدت واقعی زیادہ تھی۔ بہت سے مکانوں کو نقصان پہنچا۔'

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

غربت کے شکار جزیرے میں کیٹنگن کے قصبے کی آبادی 50 ہزار ہے اور وہ زلزلے کے مرکز کے مغرب میں کئی کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ زلزلہ سمندر کی تہہ میں آیا۔

مقامی ریڈیو سٹیشن کے رپورٹر کرسٹوفر ڈیکامون نے بتایا ہے کہ کیٹنگن میں زلزلے سے تین منزلہ مکان منہدم ہو گیا اور امدادی کارکنوں نے اس کے ملبے ایک لاش کو نکالا۔ تاہم ان کی اہلیہ محفوظ رہیں۔

پولیس نے زلزلے سے ایک ہلاکت اور 16 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

میونسپل ڈیزاسٹر افسر کرس ایڈیک نے ڈی زیڈ بی بی ریڈیو کو بتایا ہے کہ  قریبی علاقے پیلانس میں زلزلے کے وقت موٹر سائیکلوں سے گر کر اور عمارتوں سے گرنے والی چیزیں لگنے سے 27 افراد زخمی ہوئے تاہم کسی کی حالت نازک نہیں ہے۔

فیس بک پر پوسٹ کی ایک ویڈیو میں جس کی اے ایف پی نے تصدیق کی ہے کیٹنگن کی ایک فوڈ مارکیٹ کو پہنچنے والا معمولی نقصان دیکھا جا سکتا ہے۔ زلزلے کی وجہ سے ٹوکریاں الٹ گئیں اور مچھلیاں زمین پر پھیل گئیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا