زیک کرولی کے سامنے پاکستانی بولنگ بے بس

انگلینڈ کا مجموعی اسکور 4 وکٹ کے نقصان پر 127 رنز تھا، ایسا لگتاتھاانگلینڈ کی ٹیم جلد ہی آؤٹ ہوجائے گی۔ لیکن ایسا ہو نہ سکا !!

(اے ایف پی)

تیسرے اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ نے چار وکٹ کے نقصان پر 332 رنز کے ساتھ اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے۔ دن کی خاص بات زیک کرولی کی شاندار سنچری تھی۔

جیت کی تلاش میں پریشان پاکستانی کپتان اظہر علی رواں سیریز میں پہلی دفعہ ٹاس ہارے توشاید مطمئن ہوں گے کہ اب انھیں یہ فیصلہ نہیں کرنا پڑے گاکہ پہلے بیٹنگ کرنی ہے یا بولنگ ۔

انگلش کپتان جو روٹ نے ایک ایسی وکٹ پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو پچھلے کئی روز سے نم آلود فضا سے دوچار تھی۔  

ماہرین کےخیال میں یہ ایک مشکل فیصلہ تھا اور توقع تھی کہ پاکستان پیس اٹیک کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھائے گا اور انگلینڈ جلد ہی وکٹیں گنوا سکتا ہے۔

ہوا بھی ایسے ہی کہ اوپنرز برنس اور سبلی زیادہ دیر نہ رک سکے۔  برنس کا ایک خوبصورت کیچ سلپ میں شان مسعود نے شاہین شاہ کی گیند پر لیا تو دوسرے اوپنر سبلی یاسر شاہ کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔

کپتان جو روٹ  بھی زیادہ دیر نہ رک سکے اور 29 رنز بناکے وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، رضوان نے زبردست کیچ لیا۔

اولی پوپ کو یاسر شاہ نے بولڈ کردیا۔ اس موقع پر اگرچہ زیک کرولی کریز پر تھے، انگلینڈ کا مجموعی اسکور 4 وکٹ کے نقصان پر 127 رنز تھا، ایسا لگتاتھاانگلینڈ کی ٹیم جلد ہی آؤٹ ہوجائے گی۔

لیکن ایسا ہو نہ سکا !!

بس یہاں سے زیک کرولی کا شو شروع ہوا  اور ان کا پورا ساتھ جوز بٹلر نے دیا۔  کرولی نے تیز اور پر اعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی بولرز کو بے بس کردیا۔ کرولی نے تیزی سے رنز بناتے ہوئے پہلے نصف سنچری اور پھر سنچری مکمل کی ۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انھوں نے جس کمال خوبصورتی سے پاکستانی بولرز کو کھیلا اس نے حیران کردیا ۔ جوز بٹلر بھی پیچھے نہ رہے وہ بھی جارحانہ بیٹنگ کرتے رہے ۔

پاکستان کو پھر کھیل ختم ہونے تک کوئی کامیابی نہ مل سکی۔

جمعے کی شام جب کھیل ختم ہوا تو کرولی 171 اور بٹلر 87 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے ۔

توقع ہے کہ انگلینڈ سنیچر کو 500 رنز تک سکور کرلے گا اس طرح پاکستان جو پہلے ہی بیٹنگ میں کمزور ہے اس کے لیے اتنے بڑے ہدف کے ساتھ میدان میں اترنا اور لڑنا شائد بے بسی کی تصویر بن جائے۔

زیک کرولی اس وقت بہت اچھی فارم میں ہیں اور وہ یاسر شاہ کے خلاف جس طرح قدموں کااستعمال کررہے ہیں اس نے پاکستانی بولنگ کوچ مشتاق احمد کو حیران کردیا ہے ۔

پاکستانی بولرز بھی آج اس طرح بولنگ نہ کرسکے جیسے پچھلے دو ٹیسٹ میں کی تھی ۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ