بھارت: ایک دن میں ریکارڈ کرونا کیس

جولائی کے وسط سے ہر چار روز میں دنیا میں دس لاکھ کیس مزید رپورٹ ہوتے آئے ہیں اور اتوار کو بھارت نے ایک ہی دن میں ریکارڈ 78761 کیس رپورٹ کیے۔

بھارت کے شہر سلی گری میں ایک شہری کا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے (اے ایف پی)

دنیا بھر میں کرونا (کورونا) وائرس کے مصدقیہ کیسز کی تعداد اتوار کو اڑھائی کروڑ سے زائد ہوگئی جبکہ بھارت نے ایک ہی دن میں ریکارڈ 78761 کیس رپورٹ کرتے ہوئے ایک سنگین سنگ میل عبور کیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے جمع شدہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی کے وسط سے ہر چار روز میں دنیا میں دس لاکھ کیس مزید رپورٹ ہوتے آئے ہیں اور اتوار کو بھارت نے ایک ہی دن میں ریکارڈ کیس رپورٹ کیے۔

1.3 ارب سے زائد آبادی والے ملک بھارت میں کرونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومت معیشت کو بچانے کے لیے پابندیوں میں  مزید نرمی لا رہی ہے۔

نیو زی لینڈ اور جنوبی کوریا جیسے ممالک جو پہلے وبا پر قابو پا چکے ہیں، ان میں بھی اب نئے انفیکشنس کے کلسٹر(cluster) سامنے آ رہے ہیں۔

دوسری جانب لاطینی امریکہ اب بھی وائرس کی پہلی لہر کا سامنا کر رہا ہے، جہاں خطے کے سب سے متاثرہ ملک برازیل میں اموات کی تعداد ایک لاکھ بیس ہزار سے زائد ہوگئی ہے، جو امریکہ کے بعد کسی ملک میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

برازیل کے پبلک ہیتھ انسٹی ٹیوٹ فیوکروز میں ریسرچر کرسٹووام بارسیلوس کا کہنا ہے کہ برازیل میں اب بھی دن میں ایک ہزار اموات اور 40 ہزاز کیس رپورٹ ہو رہے ہیں جو خطرناک ہی ہے۔

کرونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 سے دنیا بھر میں آٹھ لاکھ 43 ہزار کے قریب افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ ابھی تک کوئی موثر علاج یا ویکسین دستیاب نہیں ہے جس کے باعث حکومتوں کو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سماجی دوری اور لاک ڈاؤن کو جاری رکھنا پڑا ہے۔

پیر سے نیوزی لینڈ میں پبلک ٹرانسپورٹ اور فلائٹس میں ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ یہ اقدام ملک میں سو دن سے زائد تک مقامی منتقلی کا ایک بھی کیس سامنے نہ آنے کے بعد انفیکشنس کا ایک کلسٹر سامنے آنے کے بعد لیا گیا ہے۔

شمالی کوریا میں بھی اتوار سے پابندیاں نافذ کی گئی ہیں جہاں سیول اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں نئے کلسٹرز سامنے آئے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا