میکسیکو اور پیرو میں لاکھوں کرونا متاثرین، برازیل میں ڈیڑھ لاکھ ہلاک

پیرو میں شرح اموات لاطینی امریکہ میں سب سے زیادہ جبکہ دنیا کے دوسرے متاثرہ ترین ملک برازیل میں اب تک 32 لاکھ سے زائد کیس اور 105463 ہلاکتیں ریکارڈ ہو چکی ہیں۔

پیرو کے داراحکومت لیما کے مضافات میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والے ایک شخص کے اہل خانہ اس کے جنازے کے دوران (اے ایف پی)

جہآں یورپ اور باقی دنیا میں کرونا (کورونا) کی وبا کے باعث نافذ لاک ڈاؤن اور پابندیاں کیسز میں کمی آنے کے بعد نرم کی جا رہی ہیں وہیں لاطینی امریکہ کے ممالک میں صورت حال تاحال پریشان کن ہے اور بیماری کا وار تیزی سے جاری ہے۔

نئے اعدادوشمار کے مطابق صرف میکسیکو اور پیرو میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی مجموعی تعداد دس لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ جبکہ برازیل میں ہلاکتیں دیڑھ لاکھ سے زائد ہیں۔ 

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق میکسیکو کی وزارت صحت نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید سات ہزار 371 نئے کیسز رجسٹر ہونے جس کے بعد ملک میں مجموعی طور پر 55293 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

ہلاکتوں کے لحاظ سے میکسیکو برازیل کے بعد خطے میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک بن کر سامنے آیا ہے جہاں اب تک 55293 اموات رپورٹ ہوئیں ہیں۔

پیرو میں بھی صورت حال مختلف نہیں ہے جہاں یکم جولائی کو لاک ڈاؤن ہٹائے جانے کے بعد سے انفیکشن میں اضافہ ہورہا ہے جس کے بعد پیرو کی حکومت نے ہفتہ وار کرفیو کو بحال کرنے، عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کرنے اور مزید صوبوں میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

پیرو کے نائب وزیر صحت لوئس ساریز نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ ساڑھے نو ہزار کے قریب کیسز سامنے آئے ہیں جس سے یہاں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد پانچ لاکھ آٹھ ہزار ہو گئی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں اب تک 25648  افراد اس مہلک وبا کا شکار ہو کر موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔ 

روئٹرز کے مطابق پیرو میں شرج اموات ہر ایک لاکھ میں سے 78.6  ہے جو لاطینی امریکہ میں سب سے زیادہ ہے۔ 

جمعرات کو ہی خطے میں چوتھے سب سے زیادہ متاثرہ ملک کولمبیا میں وائرس کے 433805 مجموعی کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 14145 افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

کولمبیا میں تقریباً ایک تہائی کیسز صرف دارالحکومت بوگوٹا میں رجسٹر ہیں جہاں متعدد علاقوں میں سخت پابندیوں کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

خطے کے سب سے  متاثرہ ملک برازیل میں بھی صورت حال میں بہتری کے آثار نظر نہیں آ رہے جہاں جمعے کو وزارت صحت کے حکام کا کہنا تھا کہ  گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 60 ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے  جب کہ وبائی مرض سے ایک روز میں 1261 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

دوسری جانب برازیل میں کرونا وائرس کے 32 لاکھ سے زیادہ کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں جبکہ وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 105463 ہوگئی ہے۔

 برازیل امریکہ کے بعد اس وبا سے دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا