ٹی ٹوئنٹی سیریز: دوسرے میچ میں پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست

پاکستان نے پہلی اننگز کھیلتے ہوئے چار وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے جس میں کپتان بابر اعظم اور محمد حفیظ کی نصف سینچریاں شامل تھیں۔

انگلینڈ کے ڈیوڈ مالان ایک شاٹ کھیلتے ہوئے (اے ایف پی)

انگلینڈ میں جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو دوسرے میچ میں شکست دے دی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیزیز میں اتوار کو اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔ 

پاکستان نے پہلی اننگز کھیلتے ہوئے چار وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے جس میں کپتان بابر اعظم اور محمد حفیظ کی نصف سینچریاں شامل تھیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے ہدف ایسے وقت میں پورا کیا جب اننگز کی صرف پانچ بالز رہ گئیں تھیں۔ 

انگلینڈ کے کپتان اوین مورگن نے 66 رنز بنائے اور ڈیوڈ مالان کے ساتھ 112 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔

اس فتح نے انگلینڈ کو تین میچوں کو سیریز میں ایک صفر سے برتری دے دی ہے۔

جمعے کو کھیلے جانے والا میچ بارش کی نظر ہوگیا تھا۔

سیریز کا آخری میچ منگل کو ہوگا۔

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ