تائیوان میں پتنگ بچی کو ہوا میں اڑا لے گئی

تیز ہوا کے باعث بچی ایک پتنگ میں پھنس گئی جو اسے اڑا کر سو فٹ اوپر لے گئی۔

تائیوان میں ایک میلے کے دوران ایک تین سالہ بچی کو پتنگ سو فٹ ہوا میں اڑا کر لے گئی، مگر بچی محفوظ رہی۔

ساحلی شہر نانلیاؤ میں لوگ اس وقت دہشت زدہ رہ گئے جب انہوں نے دیکھا کہ تیز ہوا کے تھپیڑوں کے باعث ایک بڑی اور لمبی دم والی نارنجی پتنگ اس بچی کی کمر کے گرد لپٹ گئی اور اسے بلندی پر ادھر ادھر غوطے دینے لگی۔    

اتوار کے روز سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچی 30 سیکنڈ تک ہوا میں اڑتی رہی اور پھر میلے کے شرکا نے اسے بحفاظت زمین پر کھینچ لیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق بچی، جس کا صرف خاندانی نام لِن بتایا گیا ہے، خوفزدہ تھی اور اس کے چہرے اور گردن پر معمولی خراشیں آئی تھیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بچی کو ہسپتال لے جایا گیا مگر جلد ہی گھر بھیج دیا گیا۔

اس واقعے کے بعد پتنگ بازی کے اس میلے کا چوتھا ایڈیشن منسوخ کر دیا گیا اور ہشنچو شہر کے میئر نے سوشل میڈیا پر معافی مانگی۔

انہوں نے فیس بک پر لکھا، ’ہم اس کی وجوہات کا جائزہ لیں گے تاکہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں، اور ہم احتساب کریں گے۔‘

اخبار ’تائیوان نیوز‘ کے مطابق، بچی جس پتنگ میں لپٹ گئی تھی (انتظامیہ کا ارادہ تھا کہ) اس کے ذریعے ٹافیاں لے جا کر آسمان سے نیچے پھینکی جائیں، جنہیں بچے پکڑیں۔  

منتظمین نے کہا ہے کہ جب پتنگیں اڑتی ہیں تو بچوں کو عام طور فاصلے پر رکھا جاتا ہے، لیکن ہوا کا ایک جھونکا اچانک آ گیا تھا۔  

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا