کرونا وبا: بھارتی کمپنی ایک ارب سرنجز بنائے گی

طبی ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں لوگوں کو کرونا ویکسین دینے کے لیے لاتعداد سرنجز کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس کے انسدد کے لیے ویکسین بنانے کی دوڑ تیز ہوتی دیکھ کر بھارت کی سب سے بڑی سرنج تیار کرنے والی کمپنی نے بھی ایک ارب سرنجیں بنانے کی ٹھان لی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کی سات ارب آبادی کے لیے ویکسین کو استعمال کرنے کے لیے طبی چیزیوں کی اشد ضرورت  ہو گی اور اسی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے سرنج بنانے والی دنیا کی بڑی فیکٹریوں میں سے ایک ' ہندوستان سرنجز' نے کہا ہے کہ وہ متوقع  طلب پوری کرنے کے لیے 2021 تک اپنی آٹو ڈس پوزیبل ڈیوائسز کی پیداوار70 کروڑ سے بڑھا کر ایک ارب کر رہی ہے۔

ہندوستان سرنجز کے مینجنگ ڈائریکٹر راجیو ناتھ نے شمالی ہریانہ ریاست میں اپنی فیکٹری میں اے ایف پی کو بتایا 'اگر دنیا کی 60 فیصد آبادی کو ویکسین کے ٹیکے لگائے جاتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ چار سے پانچ ارب سرنجوں کی ضرورت ہوگی۔'

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی صحت