آئی پی ایل: امپائر کو 'مین آف دی میچ' دینے کا مطالبہ

پنجاب اور دہلی کے درمیان میچ میں امپائر کے ایک فیصلے پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے اور سہواگ اس تنقید میں آگے آگے ہیں۔

جارڈن کا وہ 'شارٹ رن' جو متنازع بن گیا (سہواگ ٹوئٹر)

انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک میچ  کے دوران  امپائر کے ایک فیصلے پرکڑی تنقید کی جا رہی ہے اور سابق بھارتی بلے باز وریندر سہواگ اس تنقید میں آگے آگے ہیں۔

تنقید کا سلسلہ کنگز الیون پنجاب اور دہلی کپیٹلز کے درمیان میچ میں امپائر کے ایک فیصلے کے بعد شروع ہوا۔ ناقدین کے مطابق امپائر کے اس فیصلے نے میچ کا پاسا پلٹنے میں کردار ادا کیا۔

اتوار کو کھیلے جانے والے میچ میں پنجاب کو دہلی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بیسویں اوور میں اس وقت ٹائی ہو گیا جب کنگز الیون نے دہلی کا  157 رنز کا سکور برابر کر دیا، لیکن میچ کے انیسویں اوور میں لیگ امپائر نتین مینن نے بلے باز کرس جارڈن کے ایک رن کو شارٹ رن قرار دے دیا، جس کی وجہ ان کا بلا ٹھیک سے کریز کے اندر نہ ہونا تھا۔

تاہم ٹی وی ری پلے کے دوران واضح نظر آیا کہ جارڈن کا بلا کریز کے اندر  تھا لیکن اب کچھ نہیں ہو سکتا تھا کیوں کہ تھرڈ امپائر کو اس وقت تک آن گراؤنڈ امپائر کا فیصلہ بدلنے کا اختیار نہیں ہے جب تک کوئی فیصلہ اسے ریفر نہ کیا جائے۔ سپر اوور میں جنوبی افریقہ سےتعلق رکھنے والے برق رفتار بولر کاگیسو ربادا نے دو وکٹیں لے کےپنجاب کو دو رنز تک محدود کر دیا، یہ ہدف دہلی کی ٹیم نے صرف تین گیندوں پر پورا کر لیا۔

میچ ختم ہوتے ہی سوشل میڈیا پر تبصرے شروع ہو گئے۔ سہواگ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ 'میں مین آف دی میچ کی چوائس سے اتفاق نہیں کرتا۔ وہ امپائر جس نے شارٹ رن دیا انہیں مین آف دی میچ قرار دینا چاہیے تھا،  وہ شارٹ رن نہیں تھا، اسی وجہ سے میچ کا پاسا پلٹا ہے۔'

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے ٹویٹ کی' وہ رن جو شارٹ نہیں تھا۔ ایسے معاملات میں ٹیکنالوجی کا کردار زیادہ ہونا چاہیے۔ اگر ان دو پوائنٹس کی وجہ سے کنگز الیون پنجاب سیمی فائنلز تک نہ پہنچ پائی تو کیا ہو گا؟'گذشتہ آئی پی ایل سیزن میں بھی امپائرنگ کا معیار زیر بحث رہا تھا جس پر بھارتی  کپتان ویراٹ کوہلی نے جملہ کسا تھا کہ 'ہم کلب کرکٹ نہیں کھیل رہے۔'

کوہلی نے یہ شکوہ تب کیا تھا جب ان کی ٹیم رائل چیلینجرز بنگلور کو اس وقت جیت سے محروم رکھا گیا تھا جب امپائر نے ممبئی انڈینز کے بولر لاسیتھ ملنگا کی کرائی گئی ایک نو بول کو نظر انداز کر دیا تھا، یہ اس میچ کی آخری گیند تھی۔ آئی پی ایل دنیا کی مہنگی ترین کرکٹ لیگ ہے جو اس وقت بھارت میں کرونا وباکی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں کھیلی جا رہی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ