ڈونلڈ ٹرمپ کی بلیک لائیوز میٹر مہم پہ بھرپور تنقید

دوران تقریر ان کا موقف تھا کہ اس مہم سے سیاہ فام برادری کو تکلیف پہنچ رہی ہے۔

(اے ایف پی)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو ریاست جارجیا کے دارالحکومت اٹلانٹا میں افریقی نژاد امریکی شہریوں کی ہمدردریاں حاصل کرنے کی کوشش کے دوران'بلیک لائیوز میٹر'تحریک پر بھرپور تنقید کی۔

 انہوں نے گروپ کے احتجاج کے بارے میں کئی غیر حقیقی اور ناقابل فہم دعوے دہرائے۔

ٹرمپ نے اپنے دعوے کے حق میں کوئی ثبوت یا حوالہ دیے بغیر کہا: 'اس مہم سے واقعی سیاہ فام برادری کو تکلیف پہنچ رہی ہے۔'

انہوں نے بار دیگر ایک دعوے میں کہا: 'بلیک لائیوز میٹر تحریک والوں کا جو ہدف بیان کی گیا ہے اس کا مقصد خاندانی نظام، پولیس، جیلوں، بارڈ سیکیورٹی، سرمایہ داری نظام اور سکولوں کا اںتخاب، سب کچھ تباہ کرنا ہے۔'

صدر ٹرمپ کی جانب سے بیان کیے گئے کسی بھی دعوے کو 'بلیک لائیوز میٹر' کا مؤقف کبھی نہیں کہا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بلیک لائیوز میٹر کو اکثر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کسی قسم کی مرکزیت کے بغیر یہ ایک احتجاجی تحریک ہے جو سیاہ فام امریکیوں کے خلاف پولیس کے بہیمانہ اقدامات کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔

امریکہ میں یہ تحریک اس وقت قومی سطح پر نمایاں ہوئی جب پولیس نے سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کو ہلاک کر دیا جس کے بعد بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع ہو گئے۔

اس کے بعد ٹرمپ نے بڑی کارپوریشنوں پر تنقید کی جن کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے'انہیں لاکھوں ڈالر دیے۔' اور الزام لگایا کہ کارپوریشنوں نے'کمزوری یا خوف'کی وجہ سے ایسا کیا۔'

انہوں نے کہا: 'بلیک لائیوز میٹرکو عطیات دینے والی ترقی کرتی بڑی کارپوریشنیں بے وقوف ہیں۔ اس کی بجائے انہیں چاہیے کہ وہ اپنا پیسہ دائیں بازو کے ان ہولناک فسادات سے متاثرہ سیاہ فام خاندانوں کی تعمیر نو پر خرچ کریں۔'

'دولت مند لبرل منافق محفوظ احاطوں کے اندر رہ کر چاہتے ہیں کہ ہمارے شہروں میں پولیس کے فنڈ روک دیے جائیں۔ آپ کو جا کر دیکھنا ہو گا کہ ان میں بعض لوگوں کا طرز زندگی کیسا ہے۔ وہ بہت اچھے طریقے سے رہتے ہیں۔'

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ