یونیورسٹی کے لیے ’کورس ایرا فار کیمپس‘ کے مفت استعمال، نئے فیچرز کا اعلان

نئے فیچرز میں کریڈٹ دورانیے کی آن لائن تعلیم، طالب علموں کو روزگار کے لیے تعاون اور موبائل آف لائن لرننگ شامل ہیں۔

(کیونوا)

آن لائن لرننگ پلیٹ فارم ’کورس ایرا‘ (Coursera) نے دنیا بھر میں اعلیٰ تعلیم کی اہم اور طویل المیعاد ضروریات کی تکمیل کے لیے کورس ایرا فار کیمپس (Coursera for Campus) کے مفت ورژنز اور اپ گریڈ فیچرز کا اعلان کیا ہے۔

نئے فیچرز کی بدولت یونیورسٹیاں کریڈٹ دورانیے کی حامل آن لائن تعلیم فراہم کرسکیں گی، طالب علموں کے روزگار میں بہتری آسکے گی اور وہ نجی کورسز تخلیق کرسکیں گے۔

اس اعلان سے اس کے کیمپس رسپانس اقدام (Campus Response Initiative) میں تیزی آئے گی، جس کا آغاز عالمی وبا کے دوران بندش کے باعث مارچ میں طالب علموں اور فیکلٹی کو کورس ایرا فار کیمپس سے مفت رسائی کے ساتھ کیا گیا۔ اس وقت 3700 سے زائد ادارے 24 لاکھ سے زائد طالب علموں کو آن لائن تعلیم کی فراہمی کے لیے کورس ایرا فار کیمپس استعمال کر رہے ہیں۔ 

کورس ایرا  کے سی ای او جیف میگیونکالڈا نے کہا: ’عالمی وبا کے باعث یونیورسٹیوں کے لیے طالب علموں کو آن لائن تعلیم کی فراہمی انتہائی اہم ہوچکی ہے۔ ہم گذشتہ سات ماہ میں کورس ایرا فار کیمپس کو استعمال کرتے ہوئے 30 یونیورسٹیوں سے 3700 سے زائد یونیورسٹیوں تک پھیل چکے ہیں اور اس نظام میں بہتری لانے سے طالب علموں کو کریڈٹ دورانیے کی آن لائن تعلیم اور ملازمت سے متعلقہ مہارت میں زیادہ مدد ملے گی۔‘

کورس ایرا فار کیمپس تین اقسام کی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ طالب علموں اور اداروں کو ہر مرحلے پر آن لائن تعلیم کی معاونت کے لیے پرعزم ہے۔

سٹوڈنٹ پلان (Student plan) کے تحت یونیورسٹی کے ہر طالب علم کو ٭سالانہ ایک کورس کے ساتھ براہ راست سیکھنے کے لیے گائیڈڈ پروجیکٹس (Guided Projects) پر لامحدود رسائی حاصل ہوتی ہے۔ کورس ایرا پلیٹ فارم پر دیگر تمام سیکھنے والوں کی طرح طالب علم اپنی سہولت کے ساتھ موبائل اور آف لائن رسائی کے ذریعے ملازمت سے متعلق مہارتیں سیکھ سکتے ہیں جبکہ انہیں آن لائن ہیلپ سینٹر سے بھی رسائی حاصل رہے گی۔

بیسک پلان (Basic plan) کے تحت ہر یونیورسٹی کو 20 ہزار مفت سٹوڈنٹس لائسنس فراہم کیے جاتے ہیں۔ ہر لائسنس میں ٭سالانہ ایک کورس اور لامحدود گائیڈڈ پروجیکٹس کی رسائی شامل ہے۔ اس طویل المیعاد مفت سہولت میں نقل سازی کی روک تھام کے معاون بنیادی فیچرز اور آن لائن ہیلپ سینٹر سے رسائی بھی حاصل رہے گی۔

انسٹی ٹیوشن پلان (Institution plan) کے تحت ہر سٹوڈنٹ لائسنس پر لامحدود گائیڈڈ پروجیکٹس اور لامحدود کورس کے داخلے فراہم کیے جاتے ہیں۔ یہ یونیورسٹیوں کو بہتر تعلیمی سہولیات کے ساتھ کریڈٹ دورانیے کی آن لائن تعلیم کے پروگرامز کی تخلیق، ان کی درجہ بندی اور ان کے انتظام کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔

کورس ایرا فار کیمپس کے نئے اپ گریڈ فیچرز سے یونیورسٹیاں یہ کام سرانجام دے سکیں گی:

جیسا کہ یونیورسٹیاں طالب علموں کے لیے طویل المیعاد سیکھنے کے پروگرام تلاش کررہی ہیں، وہ لازمی طور پر کیمپس لرننگ کی بھرپور تعلیمی ضروریات کی تکمیل کو یقینی بنائیں۔ کورس ایرا فار کیمپس کے منفرد نوعیت کے تعلیمی فیچرز کی بدولت یونیورسٹیاں کریڈٹ دورانیے کی آن لائن تعلیم کی سہولت بھی پیش کررہی ہیں۔

فیکلٹی اب بحفاظت انداز سے امتحان کا انعقاد کرسکتی ہے اور کورس ایرا فار کیمپس پر اسائنمنٹس میں نقل کی نشاندہی کرسکتی ہے۔ یہ پروکٹر یو (ProctorU)جیسے انٹیگریشنز کے ساتھ آن لائن نگرانی میں معاونت کرتا ہے اور وقت و شیڈول کے مطابق امتحان کے انعقاد کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اگلے چند ماہ کے دوران خود مختار ادارے کے تصدیقی آئی ڈی ٹول کے ساتھ امتحان کی زیادہ بہتر حفاظت ہوسکے گی۔ اسائنمنٹس میں نقل کی روک تھام کے لیے ٹرن اِٹ ان (Turnitin) جیسے خود کار سافٹ ویئر ٹولز کی طالب علم اور درجہ بندی کرنے والوں کے لیے انٹیگریشن کی گئی ہے۔ طالب علم اپنا اسائنمنٹ جمع کرانے سے قبل اسے سمیلیریٹی سکور (Similarity Score) سے چیک کرسکتے ہیں۔ فیکلٹی والے گریڈ بکس (Gradebooks) میں نقل سے متعلق مصدقہ اور مشتبہ تمام واقعات ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ یہ پلیٹ فارم یو آر ایل کی شیئرنگ اور ساتھیوں کے ریویوز کی نقل کی روک تھام میں بھی معاون ہے۔

کوئسچن بینکس (Question Banks) بھی مواد کے تخلیق کاروں کے سخت مطلوبہ جائزے کا عمل تیز رفتاری سے آسان بناتے ہیں۔ فیکلٹی خود کار گریڈڈ نظام سے متعدد چوائس اور خود سرانجام دینے والے گریڈڈ مضمون کے سوالات کے کسی امتزاج کے ساتھ تجزیہ کرسکتی ہے۔ وہ نجی طور پر سوالات تیار کرسکتے ہیں اور سیکھنے کے مقصد اور مشکل معیار کی بنیاد پر کہیں بھی رکھ سکتے ہیں۔ یہ فیچر بڑے پیمانے پر سال کے اختتام تک متعارف کرایا جائے گا۔

عالمی وبا کے باعث روزگار کے مواقع پر بہت زیادہ دباؤ آگیا ہے اور طالب علموں کو روزگار کے حصول کے لیے زیادہ مطلوب مہارتوں کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ کورس ایرا  فار کیمپس کو بروئے کار لاتے ہوئے یونیورسٹیاں گوگل، آئی بی ایم، فیس بک، ان ٹیوٹ، سیلز فورس اور امیزون جیسے انڈسٹری ایجوکیٹرز سے پیشہ ورانہ اسناد کے ساتھ مارکیٹ میں درکار مہارتوں کے حصول میں مدد حاصل کرسکتی ہیں۔ مارچ میں آغاز کے ساتھ گائیڈڈ پروجیکٹس (Guided Projects) طالب علموں کو پائیتھون، ایس کیو ایل، ایچ ٹی ایم ایل، جوپیٹر نوٹ بکس، جاوا، آر، ٹینسر فلو، گوگل اینالٹکس جیسے ٹولز کے ساتھ عملی تجربہ فراہم کرتا ہے۔ طالب علم یہ مہارتیں دو گھنٹے میں سیکھ سکتے ہیں اور ملازمت اور انٹریوز میں استعمال کرسکتے ہیں۔

کورس ایرا  فار کیمپس میں سکل ڈیولپمنٹ اینالٹکس سے فیکلٹی کو طالب علموں کی پیش رفت جاننے میں مدد مل سکتی ہے اور وہ روزگار کے لیے درکار مہارتوں کا خلا پرکرسکیں گے۔ وہ کورس ایرا پر مہارتوں پر مبنی اکیڈمیز (Academies) کو استعمال کرکے طالب علموں کو مخصوص ملازمتوں کے لیے درکار مہارتیں پروان چڑھانے کے لیے مدد فراہم کرسکتے ہیں۔

اب آن لائن لرننگ طالب علموں کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے، اس لیے یونیورسٹیوں کو موثر انداز اور اعلیٰ معیار کا نصاب تخلیق کرنے کی ضرورت ہے۔ صف اول کی یونیورسٹیوں اور کمپنیوں کی طرف سے پہلے سے تیار 4200 کورسز کے علاوہ فیکلٹی کے پاس کورس ایرا کے یونیورسٹی کنٹنٹ پارٹنرز کے طور پر ایسے ہی جاندار مواد تخلیق کرنے والے سافٹ ویئر پلیٹ فارمز سے رسائی حاصل ہے۔ وہ موثر انداز سے مطلوبہ کورسز، عملی پروجیکٹس، جائزے اور لائیو 2 کورس ایرا (Live2Coursera) کے ساتھ زوم ریکارڈنگز سے بھی مستفید ہوسکیں گے۔ کورس ایرا کے ٹیچنگ سینٹر (Teaching Center) پر موثر انداز سے آن لائن ٹیچنگ کے لیے حکمت عملیاں اور وسائل بھی دستیاب ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اگلے چند ماہ میں کورس ایرا ایک نیا ٹول متعارف کرائے گا جو نصاب میں موجود خلا کو بھرنے میں فیکلٹی کی مدد کرنے کے ساتھ ہی نئے خصوصی موضوعات پر تدریس میں معاونت کرے گا اور مخصوص موضوعات یا مشکل معیار پر مبنی پروگرامز پر توجہ دے گا۔

کورس ایرا فار کیمپس انتظامی ٹولز اور ایل ایم ایس (LMS) انٹیگریشنز کی بھی سہولت فراہم کرتا ہے جس کی بدولت فیکلٹی کو ایک پلیٹ فارم پر مسلسل استعمال کا انتظام کرنے کی اجازت ہوگی۔ طالب علموں کے سکورز کی گریڈ بکس (Gradebooks) میں خود کار طور پر نشان دہی ہوجاتی ہے اور کسٹم فلٹر اینالٹکس میں کارکردگی آگے بڑھانے کی تفصیلات موجود ہیں۔ فیکلٹی اگلے سال میں فکس شیڈول کی خصوصیات کے ساتھ طالب علموں کو خود کار طور پر بھی خصوصی کورسز میں ترتیب سے داخلہ دے سکتی ہے۔

کورس ایرا فار کیمپس یونیورسٹیوں کو طالب علموں کی مساوی بنیادوں پر مدد کرتا ہے، بالخصوص جن کے پاس محدود کنکٹویٹی، بینڈ وتھ اور ڈیوائسز ہوں۔ کورس ایرا فار کیمپس کے 70 فیصد طالب علموں نے اس عالمی وبا کے دوران پڑھائی کے لیے موبائل ڈیوائسز استعمال کیں۔ موبائل اور آف لائن پڑھائی کے ساتھ طالب علم کورسز کو ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں، اس میں پیش رفت اور کوئز اکھٹے کرسکتے ہیں، نشاندہی کے ساتھ نوٹس لے سکتے ہیں اور کیلنڈر سے اسے جوڑ (Sync) سکتے ہیں تاکہ ہر ممکن حد تک کم ڈیٹا استعمال ہو۔ اس پلیٹ فارم میں یہ ڈیجیٹل کے اولین انگیجمنٹ ٹولز ہیں تاکہ چھوٹے سائز کی ویڈیوز کی افادیت کے ساتھ زیادہ سے زیادہ سیکھا جائے جبکہ ان براؤز پروگرامنگ کے اسائنمنٹس اور عملی تجربہ گائیڈڈ پروجیکٹس بھی اس میں شامل ہیں۔

کورس ایرا فار کیمپس کے ساتھ پاکستان میں یونیورسٹیوں نے 68 ہزار سے زائد طالب علموں کو تعلیمی خدمات پیش کیں جنہوں نے 5 لاکھ 88 ہزار سے زائد کورسز میں سے اپنی دلچسپی کے کورسز کا انتخاب کیا۔ اعلیٰ تعلیمی اداروں نے کورس ایرا فار کیمپس کو استعمال کیا ہے جس کی بدولت وہ مسلسل سیکھنے کے قابل ہوئے ہیں، اب وہ اپنے ڈگری پروگرامز میں اضافی مواد پیش کرنے کی آفر کرتے ہیں اور ملازمتوں اور انٹرن شپس کے لیے طالب علموں کو تیار کرتے ہیں۔ ان صف اول کے اداروں میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور، رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اور لاہور کالج آف ویمن یونیورسٹی شامل ہیں۔

آج کے اعلان کے ساتھ کورس ایرا فار کیمپس دنیا بھر میں تعلیمی اداروں کی بڑھتی ضروریات کی تکمیل کے لے تیار ہے۔ کورس پر بعض استثنیٰ کا اطلاق ہوتا ہے۔

کورس ایرا کا تعارف

کورس ایرا کی بنیاد ڈیفین کولر اور اینڈریو این جی نے رکھی تاکہ دنیا میں ہر شخص کی عالمی معیار کی تعلیم تک رسائی حاصل ہو۔ اس آن لائن پلیٹ فارم سے دنیا بھر کے 7 کروڑ 20 لاکھ خواہش مند افراد مستقبل کی مہارتیں سیکھنے کے لیے آتے ہیں۔ کورس ایرا کے ساتھ دنیا کی 200 سے زائد یونیورسٹیاں اور انڈسٹری ایجوکیٹرز پارٹنر اپنے پروجیکٹس، کورسز، سپیشلائزیشنز، سرٹیفکیٹس اور ڈگری پروگرامز آفر کرتے ہیں۔ 2400 کمپنیاں اپنے ٹیلنٹ کی تربیت کے لیے کمپنی کے انٹرپرائز پلیٹ فارم کورس ایرا فار بزنس (Coursera for Business)پر اعتماد کرتی ہیں۔

کورس ایرا فار گورنمنٹس (Coursera for Government) سرکاری ملازمین اور شہریوں کو مارکیٹ میں مطلوب مہارتوں سے آراستہ کرتا ہے تاکہ بہتر افرادی قوت تیار ہو۔ کورس ایرا فار کیمپس کسی بھی یونیورسٹی کو اعلیٰ معیار، ملازمت سے متعلق طالب علموں، المنائی، فیکلٹی اور سٹاف کو آن لائن تعلیم پیش کرنے کے لیے بااختیار بناتی ہے۔ کورس ایرا کو صف اول کے سرمایہ کاروں کی حمایت حاصل ہے جن میں کلینر پرکنس، نیو انٹرپرائز ایسوسی ایٹس، لرن کیپٹل اور سیک گروپ شامل ہیں۔ 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کیمپس